ذمہ داری نبھانی ہے!!!

0
123
عامر بیگ

 

عامر بیگ

کراچی مجھے اس لیے بھی پیاراہے کہ میرا پہلا پیار کراچی میں ہی ہوا ،ایک وقت تھا کراچی روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا اب کراچی کی حالت دیکھ کر دل کڑھتا ہے کس کس کو الزام دوں سب سے زیادہ عرصہ کراچی پر راج جماعت اسلامی نے کیا پھر پی پی نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی۔ تین سال تک تو ن لیگ نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں اب حالت یہ ہے اگر کوئی کچھ کرنا بھی چاہے سوا پی پی کے تو سب کے ہاتھ اٹھارویں ترمیم سے بندھے ہیں کراچی پر کلی اختیار اٹھارویں ترمیم کے مطابق صرف صوبائی حکومت کو ہی حاصل ہے فیڈرل حکومت کا کردار کرنسی اور دفاع تک محدود ہو کر رہ گیا ہے حتیٰ کہ اب تو صوبائی حکومت فیڈرل ٹیکس کی کولیکشن میں بھی روڑے اٹکانے لگی ہے جس کی بدولت وفاقی حکومت آئین کا آرٹیکل ون فورٹی نائن لگانے کے آپشن کا سوچنے لگی تھی کہ ملکی تاریخ کی ہونے والی ریکارڈ بارشوں نے کراچی کے پسے ہوئے عوام کا کچومر نکال دیا ،لوگ دہائی دینے لگے میڈیا چیخنے لگا سوشل اور الیکٹرونک میڈیا پل پل کی کورج کرنے لگا اپوزیشن نے بھی اپنے حربے استعمال کیے تب جا کر ارباب اختیار کے سر میں جوو¿وں نے کھجلی کی۔ اب حالت یہ ہے کہ سب کے اتفاق رائے سے وزیر اعظم عمران خان نے کراچی جا کر گیارہ سو بلین کا ایک پیکج اناو¿نس کیا ہے جس میں سیوریج پینے کے پانی کی فراہمی نکاسی آب انرجی اور ٹرانپورٹیشن کی بحالی کے لیے این سی او سی طرز کے ماڈل پر ایک نئی کمیٹی پی سی آئی سی یعنی ’پرووِنشل کوآرڈنیشن اور امپلی مینٹیشن کمیٹی‘ کا قیام عمل میں لے آئے ہیں وفاق، صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کراچی کی قسمت بدلنے کے لیے ایک صفحے پر ہیں۔ ٹرانسفارمیشن پیکج کے گیارہ سو ارب کا تقریباً ایک تہائی وفاقی حکومت جبکہ باقی صوبائی حکومت اور دیگر ذرائع سے پورا ہو گا تین سال کے اندر اندر کراچی والوں کے حالات بدلنے ہیں اس میں کچھ شارٹ ٹرم اور کچھ لانگ ٹرم گولز ہیں جو کہ انشااللہ مکمل ہونگے جن جن لوگوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں کہ ہم سے مشورہ نہیں کیا گیا یا یہ کہ فلاں کو اس کمیٹی میں ہونا چاہیے تھا اور فلاں کو نہیں ان تمام رونے والوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ آپ سب کو قدرت نے کئی دفعہ موقع دیا کراچی کی تقدیر بدلنے کا کیا آپ کچھ کر پائے اب ایک ایک کر کے تمام سابقہ ارباب اختیار اپنے کارنامے گنوانے لگے ہیں، زمین و آسمان کے قلابے ملانے جا رہے ہیں اگر ایسا ہے تو پھر کراچی کی ایسی حالت کیونکر ہوئی اب صبر کریں اور تعاون کریں میڈیا کو اپنے قیمتی مشوروں اور تجزیوں سے نوازیں میڈیا کی روٹی روزی اسی سے چلتی ہے لیکن خدارا موجودہ سیٹ اپ میں بنائی گئی کمیٹی کو اپنا کام کرنے دیں جیسے حکومت نے کرونا پر قابو پا لیا اسی طرح سب کے ساتھ مل کر حالیہ آفت سے تباہ شدہ کراچی اور پاکستان کے دوسرے علاقوں میں ہونے والی تباہی کو بھی آپ سب کے تعاون سے بہتر نتائج حاصل کر نے دیں یاد رکھیں کراچی میں پاکستان کے اکثر دیہاتوں اور شہروں کے لوگ بھی بستے ہیں کراچی منی پاکستان ہے کراچی کا خیال رکھنا سب کی ذمہ داری ہے اور ہم سب کو یہ زمہ داری نبھانی ہے انشااللہ
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here