کراچی سمیت سندھ بھر میں 3 گھنٹے کا کرفیو جیسا لاک ڈاؤن

0
379

کراچی:

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں دوپہر 12 بجے سے تین بجے تک کرفیو جیسا لاک ڈاؤن کیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعہ کے روز 3 گھنٹے کے انتہائی سخت لاک ڈاؤن کیا ، جس کے تحت دن 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک تمام دکانیں بند رہیں اور ہر طرح کی ٹرانسپورٹ معطل رہی۔ شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ملی اور مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات نہیں ہوئے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کا انتباہ دیا تھا۔

سندھ حکومت نے صوبے میں عمومی لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کا بھی باقاعدہ اعلان کیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں لاک ڈاون کےتحت پابندیوں کا اطلاق 14 اپریل تک رہے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here