بھارتی فوج کی ایک بارپھرایل او سی اور ورکنگ باوَنڈری پرفائرنگ، 2 شہری زخمی

0
603

راولپنڈی:

بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر ایک بار پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوَنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں 2 شہرتی زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات سیزفائرسمیت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کوفائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے 2 شہری 35 سالہ اور57 سالہ شخص شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے چری کوٹ اورشکرگڑھ سیکٹر کی خلاف ورزی کی گئی تاہم زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی ایل اوسی کے شاردہ ،ددنیال اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں مارٹر گولے فائر کئے تھے۔ بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here