کورونا وبا، متحدہ عرب امارات نے 4 سو پاکستانی قیدی رہا کردیے

0
91

کورونا وائرس وبا سے پیدا شدہ حالات کے پیش نظر پاکستان کی کاوشوں کے نتیجے میں عرب امارات نے اپنی جیلوں سے 400 قیدی رہا کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث 400 پاکستانی قیدیوں کو  عرب امارت کی حکومت دو پروازوں کے ذریعے پاکستان بھجوائے گی۔ رہا ہونے والے قیدیوں کو فیصل آباد اور پشاور کے ہوائی اڈّوں سے وطن واپس پہنچایا جائے گا۔ قیدیوں کی واپسی کے لئے پاکستانی سفارت خانہ ابو ظہبی اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی امارات کے حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تعاون پر  پاکستانی حکومت برادر اسلامی ملک کا شکر گزار ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here