کراچی:
فی تولہ سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے70000روپے اورفی 10 گرام سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 60014روپے پرمستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1276ڈالر کی سطح پرمستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمتیں بغیرکسی تبدیلی کے مستحکم رہیں جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے70000روپے اورفی 10 گرام سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 60014روپے پرمستحکم رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 771 روپے60پیسے پرمستحکم رہی۔