سندھ میں کریانہ اور سبزی کی دکانوں پر آنے والوں کے بھی کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ

0
105

کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے بھی ٹیسٹ کریں گے۔

کورونا کی صورت حال سے متعلق اپنے وڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا آج سندھ میں کورونا وائرس کے 451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 451 میں سے کراچی کے327 نئے کیسز کے ساتھ تعداد 6084 ہوگئی ہے، ضلع جنوبی سے 87 ، ضلع شرقی 74 ، ضلع وسطی میں 68 ، ضلع غربی 47 ، ملیر 26 اور کورنگی میں 25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ شکارپور میں 24، سکھر میں 19، شہید بینظیر آباد میں 15، لاڑکانہ میں 7، حیدرآباد میں 5، سجاول میں 4، گھوٹکی میں 3، سانگھڑ میں 2، میرپورخاص، مٹیاری اور دادو میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ بیرون ملک سے 2369 تارکین وطن پہنچے جن میں 515 مثبت آئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے 24 گھنٹوں میں مزید 3671 ٹیسٹ کیے گئے، صوبے میں اب تک کورونا کے 72 ہزار 544 ٹیسٹ ہو چکے ہیں،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کریانہ اور سبزی کی دکان پر آنے والوں کے ٹیسٹ کریں گے، اب تک 1731 مریض صحت یاب ہوئے، جو کل تعداد کا 20 فیصد ہے، کورونا کے باعث مزید 9 اموات کے ساتھ تعداد 157 ہوگئی ہیں، 89 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جن میں سے 14 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایک شخص اپنے گاؤں سے حیدرآباد آیا واپس جاکر 9 لوگوں کو کورونا لگایا، اس لئے لوگ ایک شہر سے دوسرے شہر جانے سے گریز کریں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری مکمل ہوگئی ہے، رپورٹ کے مطابق سزائیں دینے کا عمل شروع ہوگیاہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here