کابل:  طالبان کے افغان فوجی چھاؤنی اور پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں مجموعی طور پر 20 اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے جواب میں امریکی فوج نے بھی حملہ آور جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے صوبے قندوز میں افغان فوج کی چھاؤنی پر حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ میں 16 افغان فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ افغان حکام نے طالبان جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم تعداد نہیں بتائی گئی۔ اسی طرح قندوز میں ہی طالبان جنگجوؤں نے ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ دونوں کارروائیوں کے بعد طالبان اپنے ہمراہ افغان فوج کا اسلحہ بھی گئے جب کہ طالبان نے 10 افغان اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ طالبان کے یہ حملے گزشتہ روز ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے اس بیان کے بعد کیے گئے ہیں جس میں انہوں نے انٹرا افغان مذاکرات سے قبل سیکیورٹی فورسز پر حملے جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا تاہم امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے سے گریز کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فورسز نے صوبے ہلمند میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ جنگجو افغان سیکیورٹی فورسز کو بلا ضرورت نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ پینٹاگون کا مزید کہنا تھا کہ طالبان افغانستان میں غیر ضروری حملوں سے گریز کریں۔

0
77

بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 29 ہوگئی۔ ماسک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ وزیر اعظم اور بی جے پی رہنماؤں نے ہولی کی تقریبات میں شرکت منسوخ کردی۔

بدھ کو بھارتی وزیر صحت ہرش وردھن نے 28 کیسزکی تصدیق کی تھی۔ بعدازاں گروگرام میں مزید ایک اور کیس سامنے آںے کے بعد یہ تعداد 29 ہوگئی۔

راجستھان میں 18اطالوی سیاحوں اور ایک ڈرائیور کر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاوہ دہلی میں ایک، یوپی میں 6 ، تلنگانہ میں 1 اور کیرالا میں 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

بھارت نے تمام بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ 3مارچ تک ہوائی اڈّوں پر 5لاکھ 89ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔ 27 ہزار افراد زیر نگرانی رکھے گئے ہیں۔

وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا نے ہولی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شا نے بھی 15مارچ کو حیدرآباد میں ہونے والی ریلی مؤخر کردی ہے۔

دہلی میں ادویہ کی دکانوں پر ہینڈ سینی ٹائزر اور ماسک کی طلب میں اضافے سے ان اشیا کی قلت ہوگئی ہے اور جو ماسک پہلے 150روپے میں دستیاب تھا اس کی قیمت 300روپے ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here