خاتون اوّل ہوتے ہوتے رہ جانے والی مس خان کے ساتھ ہونے والی پرفارمینس بارے انٹرویو کے بڑے چرچے ہیں ، خان صاحب کی پرفارمنس بارے تو پانچ سال بعد پتا چلے گا کہ اچھی تھی یا بری جب بیلٹ بکس کھلے گا اور کاو¿نٹنگ ہو گی لیکن ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق دنیا بھر میں پوسٹ کرونا اچھے اقدامات کرنے والی حکومتوں میں خان حکومت پہلی چار میں سے ایک ہے جس نے بڑے قدم اٹھائے ہیں کہ کرونا کے بعد ماحول کو کیسے برقرار رکھا جاسکتا ہے ،اکانومی کے لیے کیا کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں سب سے پہلے سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی ٹرم متعارف کرانے والے دنیا کے سمارٹ ترین وزیر اعظم نے صرف ان علاقوں کو کور کیا جہاں کرونا کے مریض پائے گئے اور تقریباً کرفیو کے سے انداز میں لیکن جن علاقوں میں کرونا کے مریض نہیں پائے گئے ان علاقوں میں سختی نہیں برتی گئی اور اس بارے میں سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر جس کے انچارج پلاننگ امور کے وزیر اسد عمر ہیں نے مکمل ڈیٹا مینٹین رکھا اور اس کے مطابق حکومت اقدامات اٹھاتی رہی اور جس کو یو این سیکریٹری جنرل گوتی ایرس نے اپنی ایک تقریر میں سراہا عمران خان نے کرونا کے دوران بے روزگار نوجوانوں کی بلین ٹری منصوبے کے لیے بھرتی شروع کر دی ہے خان دھاڑی دار کے بارے میں سوچتا ہے غریب لوگوں کے بارے میں پریشان رہتا ہے ،ان حقدار غریبوں کو کھوج کھوج کر نکالنے کے لیے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس تیار کی جس کا آگے چل کر مزید فائدہ نظر آئے گا اس کی تفصیل کے لیے ایک مکمل کالم درکار ہوگا ایک کروڑ پچیس لاکھ لوگوں میں ایک سو پچاس ارب کے قریب رقم تقسیم کی جا رہی ہے ۔ بارہ ہزار روپے ایک ایک خاندان کو یوں تقسیم کیے کہ جس پر لینے والا بھی خوش اور دینے والا بھی سرشار اپوزیشن تک کو انگلی اٹھانے کی جرات نہ ہوئی جس کے لیے احساس پروگرام کی روح رواں ڈاکٹر ثانیہ نشتر ایک دفعہ پھر خراج تحسین کی مستحق ہیں ۔بے روزگار سفید پوش اور چھوٹے کاروبار والوں کے لیے بھی کیش پروگرام وزیر اعظم کے کرونا ریلیف فنڈ سے شروع کر دیا گیا ہے ۔ پی پی ای پرسنل پروٹیکشن ایکوائیپمنٹ پاکستان اب خود بنا رہا ہے اور اپنی ضرورت سے زائد ایکسپورٹ کر کے زرمبادلہ بھی کمایا جا رہا ہے وینٹی لیٹرز جن کی کرونا کی وبا میں اشد ضرورت ہوتی ہے اور ہلکے میڈیکل ایکوائپمنٹ بھی خود بنانے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں جس کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری لائق تحسین ہیں اوورسیز پاکستانیوں اور باہر کے ملکوں میں پھنسے پاکستانیوں کو مکمل طریقے سے ملک میں لانے کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دینے والے ایڈوائزر ٹو وزیر اعظم پاکستان زوالفقار بخاری کو داد نہ دینا زیادتی ہو گی کرونا میں تقریباً تیس فیصد تک ریلیف دینے والی دوائی کی تیاری میں بھی پاکستان پیش پیش ہے اور ایکسپورٹ کرنے کے بھی قابل ہے سب مل جل کر کام کر رہے ہیں۔ گھروں میں کھانا پہنچانے کے انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں ۔فلاحی تنظیمیں بھی فعال ہیں ،لوگوں میں بھی اویئرنیس ہے، اب جبکہ پاکستان کسی حد تک تیار ہے کرونا کو کوپ کرنے کے لیے ہسپتال ڈاکٹرز نرسیں ٹیکنیکل عملہ اور سازو سامان بھی تیار ہے۔ ویکسین ملنے کی خوشخبری بھی ملنے کی نوید ہے ،سمارٹ لاک ڈاو¿ن یا مکمل لاک ڈاو¿ن کھولنے کے لیے ہم تیار ہیں، سپریم کورٹ بھی سوموٹو کے تحت لاک ڈاو¿ن کھلنے کا حکم دے چکی جس مخصوص پرفارمینس کے لیے خانصاحب اپنے ناقدوں میں مشہور ہیں سابقہ مس خان نے اسی میں کم نمبر دئیے ہیں اس عمر میں بندہ دماغ سے سوچتا ہے اب پرفارمینس کا لیول چیک کرنے کے لیے پیمانہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔
٭٭٭