علم فلکیات !!!

0
139
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

سید کاظم رضوی

تمام قارئین کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے، قارئین ضرور شش و پنج میں ہونگے کہ جن علوم اور نکات پر روشنی ڈالتا ہوںاس سے براہ راست خود فیض کیوں نہیں لیتا !!؟؟ سوال دماغ میں آنا قدرتی بات ہے اور یہ بات کسی کے استفسار پر ہی سوچا آج سپرد قلم کردی جائے اور اس راز سے پردہ اٹھایا جائے کہ ایسا کیوں ہے۔۔ مسئلہ ہمارے لوگوں کا رویہ ہی ہے ،دو ایسے واقعات ہوئے جن کی وجہ سے براہ راست لوگوں سے اس موضوع پر گفتگو اور ان کے کام کرنا بند کردیئے ،میرا ایک باقائدہ کالم عارفافضال عثمانی صاحب کے اخبار میں چھپا کرتا تھا، سنہ 2012ستمبر کی بات ہے، میں 15 روز ہسپتال میں داخل رہا اور اس کی وجہ ڈاکٹر نہ سمجھ سکے جبکہ تین روز انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں گزارے !!۔۔۔
اس دوران تین کیسز پر کام اور رہنمائی کررہا تھا ،ایک جنات کا مسئلہ تھا ، دوسرا جادو جوکہ پرانی دشمنی کی بنا پر کرایا تھا مخالفین نے اور تیسرا تھا ایک نیو جرسی کے رہائشی اچھے متمول خاندان کا جو اپنا سرمایہ دوسرے کو دے بیٹھے، یوں اور پارٹی انکی رقم دبا کرواپس نہیں کررہی تھی اور کوئی نہیں سگا بھائی تھا ،جھوٹ کیوں بولوں میں بنا ہدیہ کام نہیں کرتا تھا سو تینوں سے معاملات طے ہوئے ، ایک سے طے ہوا دس پرسینٹ مجھے دیں گے جو میں تعمیرمسجد اور یتیموں کو خود دونگا ان کو رسیدیں اور ثبوت دکھا دونگا اسی طرح دو دیگر پارٹیوں کے ذمہ صدقات کی مد میں خرچہ بتایا جومناسب تھا جناب مجھے وہ تینوں پارٹیاں دھوکہ دے گئیں !!۔۔ جنکا جنات تھا وہ کوئی نہ اتار سکا اور اتارنے والا خود ہلاک ہوگیا جو جادو کی وجہ سے بیمار تھے وہ پیچیدہ امراض اور دیگر پریشانیوں میں گھر گئے جس پارٹی کا پیسہ واپسی والا معاملہ تھا ان کو پوری رقم ادائیگی ہوگئی ،انہوں نے میرا فون لینا بند کردیا مجھے پتہ ایسے چلا کہ تینوں لوگ مجھ سے دوبارہ رجوع کرنے آئے لیکن میں وقت کا ڈسا ایسابیٹھا تھا کہ سب سے معذرت کی کیونکہ پندرہ دن ہسپتال میں رہ کر بل ادائیگی اور تکلیفیں سہہ کر اچھا سبق ملا اور والدہ اور زوجہ نے سختی سے منع کردیا اب نہیں تو یہ دوکان بند کرنی پڑی اس دنیا میں خلوص کی کوئی قیمت نہیں رہی !!۔۔۔
لوگ سمجھ نہیں پاتے جب آپ کسی کے پیچھے لگے بھیڑئیے سے اس کی جان چھڑا ئیں گے تو وہ بھیڑیا آپ کے پیچھے لگ جائے گا۔ اس کو اس کی غذا جو صدقات کی شکل میں ہوتی ہے نہ دی تو آپ گئے کام سے ،اللہ نے زندگی تو بچا لی اور پاکستان سے ایک روحانی شخصیت ڈاکٹر حسن نے بہت ساتھ دیا ،صدقات دیئے گئے تب جان چھوٹی، بس پھر اصول بنالیا اب کوئی کام نہیں کرنا اورنہ حامی بھرنا ہے ،مفت خوروں کو مفت والی چیزیں دی جائیں ،اب قیمت نہ کی جائے حالانکہ ھدیہ وقت کا ہوتا ہے علم بیچا یا خریدانہیں جاسکتا۔
اگر کوئی صاحب علم آپ سے شفاف طریقے سے پیش آتا ہے ، سیاہ و سفید سب بیان کرتا ہے آپکو ہدایات دیتا ہے اپنی فیملی اور روزگار سے وقت نکال کر آپ کو دیتا ہے تو اس کو بھی جینے کا حق ہے اور وہ اپنے وقت کا ھدیہ لینے کا مجاز ہے ، لوگ ایک بات سیکھ چکے ہیں فی سبیل اللہ جی بالکل درست دنیا کے تمام پیشہ ور افراد کام ایسے ہی کرنے لگیں تو وہ اپنا گھر کیسے چلائیں گے ۔ عوام کوسب لوگوں کو ایک لاٹھی سے ہانکنے کی روش چھوڑنا ہوگی تب ہی علم ترقی کریگا اور لوگ بھی فیضیاب ہونگے۔
اب ستاروں سے یہ گفتگو کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن یہ سب بھی اس علم کے عملی نتائج کے حوالہ جات ہیں نجوم ، روحانیات ،تعویزات اور اعداد سب ایک دوسرے سے مربوط ہیں ،ان کی باریکیوں سے جو واقف ہوگیا چند غیر معروف لکیروں اور اشکال وضع کرکے بہت سے کام لے سکتا ہے، حاضرات جاری کرسکتا ہے اور پریشان حال لوگوں کو وہ دروازہ دکھا سکتا ہے جس سے گزر کروہ ان بھنوروں سے نکل آئیں جن میں پھنس چکے ہیں ، عملیات دعا کی ہی ایک قسم ہے اور ترتیب جس کو مخصوص وقت میں بجالایاجائے تو کامیابی کے امکانات بے انتہا بڑھ جاتے ہیں ،یہ ایسے ہی ہے بے انتہا سردی میں آپ گرم کپڑے پہن لیں تو جسم کی گرمی سے توانائی بحال رہتی ہے یا بارش میں چھتری یا برساتی لیں تو بارش ہوگی لیکن آپکا جسم بھیگنے سے بچ جائے گا، یہ وہ بزرگان دین کی بتائی تدابیر ہیں جن کو بروئے کار لاکر نقصانات سے بچا جاتا ہے یا ان کو کم کیا جاتا ہے، خیر موضوع لمبا ہوگیا اب باقی تفصیلات کیلئے میرے اگلے کالم کا انتظار فرمائیں۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here