پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ

0
592

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاوس میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ڈسپنسری  کی انتظامیہ کے سینیٹ سیکرٹریٹ کو  لکھے گئے خظ میں خطرے کی گھنٹی بجادی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس میں کورونا وائرس  کے کیسز میں اضافے سے مستقبل میں تباہ کن نتائج  برآمد ہوسکتے ہیں

خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔عملے میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کی طرف توجہ دی جائے۔ این آئی ایچ نے 382 ٹیسٹ کئے جس میں سے 67 پازیٹو آئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں کورونا ٹیسٹ مثبت  آنے کی شرح 17 فی صد ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here