لاہور:
پاکستان میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی وبائی صورتِ حال پر حکومتی اور عوامی طرزِ عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشہور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جب ہم انسان انتہائی غیرمنظم حالت اِدھر سے اُدھر بھٹک رہے تھے تو اسی اسی دوران کورونا وائرس انتہائی منظم اور بھرپور انداز میں تباہی پھیلا رہا تھا۔
’’ہم نے تین ماہ تو صرف یہ طے کرنے میں ہی لگا دیئے کہ لاک ڈاؤن کیسا ہونا چاہیے: اسمارٹ لاک ڈاؤن/ سیلیکٹڈ لاک ڈاؤن/ سخت لاک ڈاؤن/ ’’اوئے تُو‘‘ لاک ڈاؤن یا پھر سرے سے کوئی لاک ڈاؤن ہی نہیں کرنا۔‘‘
اسی کے ساتھ انہوں نے سینئر صحافی عمر قریشی کی ایک ٹویٹ بھی شیئر کروائی تھی جس میں لاہور کے مختلف علاقوں میں 16 سے 17 روز تک مکمل لاک ڈاؤن کی تفصیلات بتائی گئی تھیں۔