اسلام آباد:
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری مہم میں کروڑوں روپے کی بچت کرلی۔
وزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم میں قومی اسمبلی پیش پیش ہے۔ حکومت کی کفایت شعاری مہم پر عمل کرتے ہوئے قومی اسمبلی نے ایک اور بچت کرلی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 38کروڑ 51لاکھ 5ہزار روپے کی بچت کی رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی۔ مالی سال 2019-20کے دوران یہ دوسری بچت ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چند دن قبل بھی اپنے اخراجات میں 36کروڑ 63لاکھ 30ہزار روپے کی بچت کی تھی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کارکردگی کو متاثر کیے بغیر غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لیے خصوصی ہدایت دے رکھی ہیں۔