پاکستان کو عالمی بینک سے 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موصول

0
283

کراچی:

عالمی بینک کی طرف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موصول ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاری ہفتے کے دوران مالیاتی اداروں سے ایک ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ملنے کی تصدیق کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران ورلڈ بینک نے 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالر اور ایشیائی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ بینک نے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری ہفتہ کے  دوران موصول ہونے والے ایک ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر 2 جولائی کو جاری ہونے والے اعداد و شمار میں شامل ہوں گے۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق  19 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 96 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی غیرملکی قرضوں کی مد میں 24 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا نتیجہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 19 جون کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 16 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 76 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here