اداکارہ ریکھا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں گی

0
445

ممبئی:

سیکیورٹی گارڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

بھارتی اخبار کے مطابق کچھ دن قبل فلم اسٹار ریکھا کے بنگلے پر کام کرنے والے دو نجی سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے ان بنگلہ سیل کردیا تھا۔

سیکیورٹی گارڈ میں وائرس کی تشخیص کے بعد شہری انتطامیہ نے بنگلے میں جراثیم کُش ادویہ کا چھڑکاؤ بھی کیا تھا تاہم اس وقت اداکارہ ریکھا انتظامیہ کو فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کرنے سے روک دیا تھا اور اپنے طور پر ٹیسٹ کرواکر رپورٹ سے مطلع کرنے کا کہا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here