الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کو 15 جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو 16 جولائی کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے قائم اسکروٹنی کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کردیے گئے اور تینوں جماعتوں کو 15 اور 16 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔
حکمران جماعت تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف بانی رکن اکبر ایس بابر نے درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
الیکشن کمیشن نے تحقیقات کی لیے قائم اسکروٹنی کمیٹی سے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 17 اگست تک طلب کر رکھی ہے جس کو دیکھ کر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا۔