علم فلکیات !!!

0
377
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

سید کاظم رضوی

تمام قارئین کو سید کاظم رضا کا سلام پہنچے علم فلکیات کی بنیادی باتوں اور تشریحات کا جو تسلسل بیان ہوا آج اس کے منسوبات پرروشنی ڈالی جائیگی اور زائچہ کے بارہ گھروں کا حال اقساط کی شکل میں قارئین کو پیش کیا جائیگا ہر چند کہ ایک سادی پنسل سے بنا نقشہ کالم کے ساتھ منسلک تھا شائد تکنیکی وجوہات کی بنا پر نہ چھپ سکا یا شاہد مجھے فائل درست اٹیچ نہ ہوسکی کیونکہ میں یہ تمام کام آئی فون پر کرتا ہوں اور فائل کنورٹر میرے پاس نہیں شائد یہی وجہ رہی ہوگی لیکن پھر بھی جو قارئین دائرے کو اور اسکی تشریحات کو سمجھتے ہیں غور سے کالم پڑھیں تو ان کو کوئی مشکل ان شاءاللہ سمجھنے میں پیش نہیں آئیگی۔
آپ نے بارہا پڑھا ہوگا زائچہ اس کا کیا مطلب ہے ؟ زائچہ کا مطلب ہے آسان الفاظ میں آسمانی حالت کا تحریری نقشہ جو آسمان پر کواکب کی حرکات کسی مخصوص وقت ظاہر کرتا ہے اور ان سے حالات پڑھنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ زمین ہر وقت متحرک رہتی ہے وہ نہ صرف دائر البروج میں سورج کے گرد گردش کرتی ہے بلکہ اپنے محور کے گرد بھی گردش کرتی ہے اس لیئے ہمہ وقتایک ہی برج کے تحت اس کا مقام نہیں ہوتا لہٰذا ذمین کے کسی مخصوص مقام کیلئے مخصوص اوقات میں یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ وہ کس برج کے نیچے ہے دائرہ بروج کا ہر درجہ ہر چار منٹ کے بعد آگے چلا جاتا ہے اسی طرح افق مشرق کا ہر درجہ ہر چار منٹ بعدسورج کے سامنے آجاتا ہے اور اسی طرح افق مغرب کا ہر درجہ ہر چار منٹ بعد سورج کے سامنے سے ہٹ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ منجم ( علم نجوم یا ستاروں کا علم ) جاننے والے پیدائش کے درست وقت یہ معلوم کرتے ہیں کہ وہ مقام پیدائش اس وقت کس برج کے ماتحت تھا۔ بس اسی برج کو اوّل قرار دے کر زائچہ بنایا جاتا ہے اس کا شمار مشرقی برج کی سمت سے کیا جاتا ہے اورمغرب کی طرف گنا جاتا ہے پھر سمت آل قدم کی طرف گنتے ہوئے مشرق کی طرف پورے کرتے ہیں زائچے میں دو اہم نقطے آپس کے مقابلے نقاط شرقی اور غربی ہیں۔ پیدائش کی وقت بھی سب سے پہلے ان کو معلوم کیا جاتا ہے اور ان ہی کو زائچہ کی بنیاد بنایا جاتا ہے ہر زائچہ دائرت البروج کی بنیادپر شروع کیا جاتا ہے اور اسی کا نقشہ یا نمونہ ہوتا ہے میری کوشش ہے کہ اپنی بات انتہاءسادہ و آسان الفاظ میں بیان کروں تاکہقاری اور لکھاری دونوں ایک وقت ایک ہی نقطہ پر موجود ہوں اور فکری طور پر انکی سوچ اس فارمولے کے منبع پر ہو تو وہ بھیبالکل ایسا خاکہ اور بیان کرنے اور لکھنے کے قابل ہونگے ساتھ میں سمجھانے کے بھی یہ کالم نہ صرف ستاروں کی معلومات پر مشتملہیں بلکہ ایک طرح یہ مباحثہ ایک مقالے کی حیثیت کا حامل میں جس میں فلکیات کے موضوع کو سمیٹا جارہا ہے اسی ہنر کو جان کرآپ بھی دیگر ستارہ شناسوں کی مانند ایک مستند آسٹرولوجر بن کر باعزت روزگار بھی کما سکتے ہیں بصورت دیگر احقر کی طرح اپنیتحقیق کے شوق کو پورا فرماسکتے ہیں۔ تو بات ہورہی تھی کہ زائچہ کی بنیاد پر وقت و مقام معلوم کرکے اس کی بنیاد بنا کر باقی زائچہکے گھروں کے بارہ خانے ترتیب پاجاتے ہیں ان کو زائچے کے گھر یا بیت کہا جاتا ہے بیت کی جمع بیوت ہے ، بیوت کا لفظ عموماًاصلاحات نجوم میں استعمال ہوتا ہے زائچہ کے ہر گھر کا ایک مخصوص نام ہو تا ہے اس کو یاد کرلینا چاہئیے ہر گھر کی تفصیل بہت طویل ہے اس لیئے اختصار سے کام لے کر مضمون کو سادہ رکھنے کی کوشش کی جائیگی اس وجہ سے آپ ان گھروں کی تفصیلات پڑھیں جو مختلف نجوم کی کتب میں درج ہیں اگرچہ موضوع خشک بھی لگے تو آپ بار بار پڑھیں اور مختلف کتب کا مطالعہ کریںجوں جوں آپکا مطالعہ وسیع ہوگا ان تفصیلات کا آپکو باریکی میں علم ہوتا جائے گا دنیا بھر کی معلومات ان ہی بارہ خانوں سے وابسطہ ہیں۔یہ اس طرح یاد ہونا چاہئے اگر کوئی پوچھے کہ امراض کی کیفیت کس خانے سے متعلق ہوگی تو فوری جواب دیں خانہ ششم سے۔
> مندرجہ ذیل میںں مختصر گھروں سے متعلقہ منسوبات کو تحریر کیا جاتا ہے۔
> پہلا گھر ( بیت الطالع)۔ دوسرا گھر ( بیت المال)۔
> تیسرا گھر ( بیت الاقربائ )۔ چوتھا گھر(بیت الارض)۔
> پانچواں گھر ( بیت آل اولاد وال عشق)۔ چھٹا گھر ( بیت المرض)
> ساتواں گھر ( بیت الزوج )۔آٹھواں گھر ( بیت الخوف)۔
نواں گھر ( بیت آل سفر)۔ دسواں گھر ( بیت العزت )
گیارہواں گھر ( بیت الامید)۔ بارہواں گھر ( بیت آلاعدائ )
اوتاد بیوت وتد :-
وتد ( طاقتور اور بنیاد والے ) یہ ہر امر میں طاقتور اثر دکھاتے ہیں کیونکہ ان خانوں میں قوت اعلی درجہ کی ہوتی ہے اور نہایت قوی ہوتے ہیں جو کوکب ان میں ہوگا قوی ہوگا ان سے زمانہ حال کے حالات اخذ کیئے جاتے ہیں یعنی فوری یا جلد نتیجہ سامنے آجاتا ہے اور یہ گھر نمبر ۱-۴-۷-۱۰ ہیں۔
زائچہ کے گھروں کے نمبر اور نام بالکل اسی طرح ہوتے ہیں جیسا کہ دائرت البروج کی قدرتی تقسیم کے نقشہ نمبر ۳ سے ظاہر ہےباہر کا زائچہ امورات کو ظاہر کرتا ہے ایک ماہر منجم کسی تاریخ اور وقت کے مطابق بروج نکال کر اس بیرونی دائرے پر درج کردیتاہے پھر بروج کی تشریح گھروں کے انہی منسوبات کے زریعے کرتا ہے۔
زمین کا نقشہ دیکھیں تو اوپر شمال ہے جب آپ مشرق کی طرف منہ کرکے کھڑے ہوں تو جنوب بائیں جانب ہوگا افق جنوبی کو ہموتد الارض کہیں گے یعنی قدموں کے نیچے یا سمت آل قدم شمالی افق کو وتد السمائ کہیں گے یہ سر کے اوپر کا مقام ہے مشرقی افق کو طالع کہیں گے اور مغربی افق کو مقام غرب ان چاروں مقامات میں سب سے اہم طالع ہوتا ہے۔
امید ہی آج کے مقالے کی بنیادی باتیں تمام قارئین کی سمجھ میں آچکی ہونگیں اور وہ تشریحات اور منسوبات سے متعلق جان گئے ہونگے بہتر ساتھی مطالعہ ہی ہوتا ہے جو جتنا گہرا ہوجائے اتنی ہی انسانی سوچ بھی مضبوط اور گہری اور بالکل سوفیصد سے قریب ہوتی جاتی ہے لیکن یاد رہے کوئی بھی علم انسان سیکھ لے وہ اختیار بہت محدود رکھتا ہے اللہ کی رضا کے بغیر کوءبھی انسان نہترقی کرسکتا ہے اور نہ دین و دنیا میں آگے بڑھ سکتا ہے اس لیئے کتنا بھی علم نہ سیکھ لے کبھی اپنے علم اور آگاہی پر گھمنڈ نہ کرے بلکہ اور اس کی گہرائی اور کھوج میں جائے تو اس کو نئے انکشافات اور نئے تجربات کا سامنا ہوگا بس یہی وہ منزلیں ہیں جب علم کا لطف آنے لگتا ہے اور انسان خوب سے خوب تر کی تلاش و جستجو میں اپنے عرفانی منازل کو طے کرتا آگے بڑھتا ہے دنیا کی بھری ہوئی کتابوں کی لائبریریاں اور اب تو انگلیوں کے حرکات کے تابع ڈیجیٹل مواد چند لمحوں میں ہزاروں کتابیں آپ کے فون پراور کمپیوٹر پر منتقل کردیا جاتا ہے لیکن کتابیں صرف کتابیں ہوں استاد نہ ہوں تو یہ دنیا کی لائبریریاں سنسان ہوجائیں آپ کو یہاںطالب علم نہ ملیں کتاب ہو اور اس کو سمجھانے والا نہ ہو تو علم شیلف کی زینت بنا رہتا ہے کبھی بھی عالم اور نامور ماہرین پیدانہیں ہوتے تو ثابت ہوا استاد علم کو سمجھانے والا اور اس کے ساتھ شاگرد علم لیکر اس کے نقاط پر عمل کرنے کے ساتھ تحقیقاور مواد کا مطالعہ جاری رکھے تو وہی طالبعلم علم کی معراج پر ایک دن ضرور پہنچ جاتا ہے اور اس کے گواہ وہ لوگ جو اس سےفیضیاب ہوں گے اور ان کا آپ پر اعتماد ہی آپ کو خوشیوں اور طمانیت قلب سے بہرہ ور کردیگا۔
اس خشک و طویل قسطوں پر مشتمل موضوع کے ساتھ ہی اپنے دوست سید کاظم رضا کو ایک ہفتے کی اجازت عطاءفرمائیں میں دعاکرتا ہوں اللہ آپ کو اور آپ کے اہل و عیال کو اور کلمہ گو مسلمانوں کو اس وباءکرونا سے امان میں رکھے اور آپکو دنیا کی آسانیاںاور راحتیں عطاءفرمائے اور ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطاءفرمائے۔ آمین
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here