مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کو سال مکمل ہونے پر خصوصی ٹکٹ کا اجرا

0
301

اسلام آباد:

حکومت پاکستان نے بھارتی افواج کے کشمیر میں مظالم، مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس کو غیرقانونی طور پر بدلنے اور 5 اگست کے محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی ٹکٹ جاری کردیا۔

ٹکٹ کا اجرا وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ اسٹیمپ کے اجرا کا مقصد دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی تقریر سے کشمیر کی آزادی کے لیے جس سفر کا آغاز کیا تھا وہ سفر جاری ہے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں کشمیر کا سفیر ہوں پانچ اگست کو جہاں بھی پاکستانی اور کشمیری ہوں گے وہ احتجاج کرکے دنیا کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھائیں گے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ پانچ اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہوجائے گا، وزیراعظم نے پاکستانی قوم اور پارلیمنٹ کے ذریعے پوری دنیا کو مودی کی فاشسٹ سوچ کا بتایا، یادگاری ٹکٹ پوری دنیا میں جائے گا جہاں پوری دنیا کو بھارت کے ظلم کے بارے میں پتا چلے گا۔

 

انہوں نے ٹکٹ کے بارے میں بتایا کہ  اس اسٹیمپ سے لاک ڈاوٴن کے 365 دنوں کا بیانیہ سامنے آئے گا،زنجیروں کا مطلب کہ کشمیریوں کو الگ کرکے ان پر ظلم کیا جارہا ہے، کشمیر باشندے بشیر احمد کو گولی مار کر شہید کیا گیا، ان کے پوتے کو اسٹیمپ میں دکھایا گیا، کشمیریوں کا عزم اور ان کی جدوجہد اور جنگ جاری رہے گی، کشمیری جب شہید ہوتے ہیں تو ان کو پاکستانی جھنڈے میں دفنایا جاتا ہے، اسٹیمپ پر 58 کا لکھنا 5 اگست کے لاک ڈاوٴن کی عکاسی کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here