افغانستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 24 اہلکار ہلاک

0
116

کابل:

صوبہ بادغیس میں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کرکے 24 فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان کے سیکڑوں کے لشکر  نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا، حملوں کے نتیجے میں 24 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ضلعی سربراہ فاضل صدیق نے فوجی جوانوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعہ کی صبح  سیکڑوں مسلح شدت پسندوں نے  ضلع بالا مرغاب کے علاقے جار آسیائے میں واقع سیکیورٹی چوکیوں پر دستی بموں اور بڑے جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 24 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں افغان فوج کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 11 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

 

فاضل صدیق کاکہنا تھا کہ حملوں کے جواب میں کئی شدت پسند بھی ہلاک ہوئے تاہم فوج کی اضافی نفری پہنچنے تک طالبان سیکیورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پر قبضہ کرچکے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here