حکومت سندھ کا تعمیراتی شعبے کو ریلیف، کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

0
152

کراچی:

سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مراعات دینے اور تعمیرات کےشعبے سےمنسلک صنعتوں کو ترقی دینے کے لئے سندھ فنانس ایکٹ میں ترمیم کرکے کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تعمیراتی شعبے کو مراعات دینے کا فیصلہ کیاہے۔تعمیراتی صنعت کےفروغ اور جائیداد کی خریدوفروخت میں تیزی لانے کے لئے مختلف ٹیکسز میں رعایتیں دی جائیں گی جبکہ تعمیراتی شعبے کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے اور اس سےمنسلک چالیس صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی ٹرانزیکشن پروصول کیاجاتاتھا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سےتعمیراتی صنعت ،رئیل اسٹیٹ کا شعبہ اور دیگر منسلک کاروبارکو فائدہ ہوگا اور لاکھوں افراد کے لئے ملازمتوں وکاروبار کےامکانات بڑھیں گے۔

 

غیر منقولہ جائیداد کی خریدوفروخت پر کیپٹل ویلیو ٹیکس مکمل ختم کرنے کےلئے سندھ حکومت نے فنانس ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ تیار کیاہےاور مجوزہ مسودہ قانون آج غور ومنظوری کے لئے سندھ اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔

سندھ اسمبلی کی منظوری اور گورنر کی توثیق کےبعد کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی روک دی جائیگی۔ سندھ فنانس ترمیمی بل دو ہزار سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here