جولائی تا نومبر 2020: بجٹ خسارہ 992 ارب روپے رہا

0
87

اسلام آباد:

رواں مالی سال 2020-21 کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر) کے دوران بجٹ خسارہ تقریباً 10کھرب روپے تک پہنچ گیا جب کہ بجٹ خسارے کی یہ حد ہدف کے مطابق ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق جولائی تا نومبر کے دوران بجٹ خسارہ 2.2 فیصد اضافے سے 992 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

بجٹ خسارہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔ اس عرصے کے دوران وفاقی حکومت کے اخراجات 14.5 فیصد بڑھ کر 24 کھرب روپے ہوگئے۔ اخراجات کی یہ سطح گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت 3 کھرب روپے زیادہ ہے۔

3کھرب روپے کی اس رقم میں سے 2کھرب 44 ارب روپے قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں خرچ کیے گئے۔ اگر یہ رقم نکال دی جائے تو پھر وفاقی حکومت کے اخراجات گذشتہ مالی سال کے برابر ہی رہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here