کورونا کیسز سامنے آنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 تعلیمی ادارے بند

0
97

اسلام آباد:

ملک بھر میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) کی خلاف ورزی اور بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔

کورونا کی وبا کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے مرحلہ وار 15 ستمبر سے کھلنا شروع ہوگئے ہیں جس کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔  این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر تعلیمی اداروں میں وبا پھیلی ہے۔

سب سے زیادہ خیبر پختون خواہ میں 16 تعلیمی ادارے بند کیے گئے، آزاد کشمیر میں5 اور اسلام آباد میں ایک ادارہ بند ہوا۔ این سی او سی کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ادھر کراچی میں آئی بی اے (انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ) کو بھی کوویڈ 19 کے کیسز سامنے آنے کے بعد دو روز کے لیے بند کیا گیا ہے۔  اس سے قبل اسلام آباد میں بھی رفاہ میڈیکل کالج اور ہاسٹل کو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سیل کیا جاچکا ہے۔

این سی او سی نے والدین اور اساتذہ سے بچوں کو اسکول بھیجتے وقت ان امور کا خیال رکھنے کی گزارش کی ہے۔

1۔ بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ہی کیوں نہ ہو۔

2۔ بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔

3۔ طبیعت زیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

4۔ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

5۔ بچوں کا ہاتھ باقاعدگی سے دھونا یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کرنا یقینی بنائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here