قومی ٹی ٹوئنٹی؛ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر

0
91

لاہور:

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں یکجا کیے جانے والے تمام 6 اسکواڈز کے کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوران بدعنوان عناصر کی سرگرمیوں سے بچاؤ کے لیے انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی، بائیو سیکیور ماحول میں کرکٹرز کے لیے عام افراد سے ملنے جلنے کے مواقع نہیں ہیں، اس لیے اینٹی کرپشن یونٹ کا درد سر بھی کچھ کم ہوا ہے تاہم موجودہ صورتحال میں کھلاڑی سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم ہیں انہیں خاص طور پر اس حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو واضح طور پر پیغام دیا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص کی جانب سے رابطے کی اطلاع فوری طور پر پی سی بی کو کی جائے۔

 

واضح رہے کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے کہ کرکٹ سرگرمیاں ایک عرصہ کے بعد بحال ہونے کی وجہ سے بکیز ڈومیسٹک لیگز میں شامل غیر معروف کرکٹر کو اپنا ہدف بنا سکتے ہیں، کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ایک بار پھر اینٹی کرپشن کوڈ کی یاد دہانی کا فرض پورا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here