متحدہ عرب امارات نے چاند پر مشن بھیجنے کا اعلان کردیا

0
190

دبئی:

متحدہ عرب امارات نے 2024 تک چاند پر خلائی جہاز روانہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امارات کے وزیر اعظم  اور دبئی کے فرماں روا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ امارات چاند گاڑی تیار کررہا ہے جو 2024 میں چاند پر اتر جائے گی اور چاند کے ان علاقوں میں نئی دریافتیں کرے گی جو اس سے قبل بھیجے گئے انسانی مشنز میں ممکن نہیں ہوسکی ۔ اس مشن سے حاصل ہونا والے  ڈیٹا کا تبادلہ عالمی سطح پر تحقیقی مراکز اور اداروں کے ساتھ کیا جائے گا۔

دبئی کے فرمانروا نے یہ بھی اعلان کیا کہ  چاند پر بھیجی جانے والی گاڑی کو ان کے مرحوم والد شیخ راشد بن سعید المکتوم سے موسوم کرکے ’راشد‘ کا نام دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مشن کے لیے بنائی جانے والی گاڑی سو فیصد مقامی انجینیئر تیار کریں گے۔ اس سے قبل امارات امل(امید) کے نام سے مریخ کے لیے بھی ایک مشن روانہ کرنے کا علان کرچکا ہے۔

 

واضح رہے کہ اگر متحدہ عرب امارات چاند پر پہنچنے کے اپنے مشن میں کام یاب ہوجاتا ہے تو امریکا، سابق سوویت یونین اور چین کے بعد وہ  چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک ہوگا۔ اس سے قبل بھارت، اسرائیل اور جاپان کے چاند پر بھیجے جانے والے مشن ناکام ہوچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here