علم الفلکیات !!!

0
309
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

سید کاظم رضوی

محترم قارئین آپکی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے امید ہے آپ خیریت سے ہونگے اور گزرتے وقت کے ساتھ شکرانہ کے ساتھ دعاگو ہونگے کہ اس دوسرے مرحلے کرونا سے اللہ انسانوں کو امان عطاءفرمائے اور یہ جان لیوا مہلک مرض اب انسانوںکی جان لینا بند کرے۔ آمین آج ہم اپنے اس ہی موضوع کے تسلسل سے آپ سے گفتگو کا آغاز کرتے ہیں اور بات کرتے ہیںپلوٹو کے بارے میں گزشتہ قسط کے آخر میں ہم نے یورنس کا بیان کیا تھا۔پلوٹو :- اس کا نشان ایک حلال اور نامکمل کراس یعنی کھڑی لکیر ایک زاویہ قائمہ کے ساتھ یہ مریخ کی اعلی قدروں کا مجموعہ ہے یہ مزکرہے اور منفی ہسٹریا دیوانگی اور اعصاب سے متعلق ہے ،یہ ستارہ بہت دور ہے اور اس کی روشنی اور اثر انسانی زندگی پر غیر واضع ہے۔اس ستارے کے بارے میں ابھی کوءبات یقینی طور پر نہیں کہی جاسکتی لیکن تجربے سے ثابت ہوا کہ جن لوگوں پر اس کا پورااثر ہوتا ہے وہ پرانے نظام سے اُکتا جانے والے اور ہر میدان میں تغیر و تبدیل کے خواہاں ہوتے ہیں یہ ستارہ یورنس سے صرفاس لیئے مختلف ہے کہ وہ اپنے عمل میں انتہائی تیز واقع ہوا ہے اس کوکب کے لوگ کوئی کام کرنے سے پہلے اس کے انجام پراچھی طرح غور کرلیتے ہیں ایک بار رائے قائم کرلینے کے بعد اس پر سختی سے قائم رہتے ہیں جن کے زائچے میں سعد ہو تو تعمیری طور پر مدد دیتا ہے ،حالات کو از سر نو ترتیب دیتا ہے اور خرابی کے بعد بہتری لاتا ہے اور جن کے زائچے میں ناقص اور کمزور ہو توعموماً یہ لوگ جلد باز ہوتے ہیں سوسائٹی سے گھبرانے والے اور اپنی ناکامی پر بہت اثر لینے والے ہوتے ہیں اگر یہ زائچے میں نحس ہو تو پراگندگی اور کاہلی لاتا ہے۔اب آپ کو بروج کوکب اور زائچے کے گھروں سے متعلق اتنی واقفیت حاصل ہوگئی ہے کہ اس علم کے مطالعہ کیلئے دلچسپی پیداہوجائے اب ہم بہت جلد اس منزل پر پہنچ جائیں گے جہاں زائچے کو پڑھنے کی اہلیت پیدا ہوتی ہے ایک قابل ستارہ شناس یہ بخوبی معلوم کرلیتا ہے کہ زائچہ کے اہم مقامات کون سے ہیں جن سے صاحب زائچہ کی قسمت اور حالات وابسطہ ہیں یہ ساری باتیںتجربے سے آتی ہیں ،شمسی زائچے کے مخفی مفہوم کو پڑھنے کا بہتر طریقہ یہی ہے کہ بروج کواکب اور گھروں کی جملہ منسوبات خواصاور ماہئیت کو ملا کر پڑھا جائے۔ہمارا نظام شمسی سورج اور دوسرے کواکب سے مل کر مکمل ہوتا ہے کواکب کا مطلب ہے اجرام سیارے سیر کرنے والے یعنی وہ سیارے جو ہمیں حرکت کرتے معلوم ہوتے ہیں یہ نو ہیں جو حرکت نہیں کرتے انہیں ہم ستارے کہتے ہیں کیونکہ ہم ان کو اپنی پوزیشن بدلتے نہیں دیکھتے آپ عملی طور پر ان کواکب کو یوں سمجھیں۔نیّرین : شمس و قمر
سریع السیر کواکب : عطارد زہرہ مریخ تیز چلنے والے سیارے
بطی السیر کواکب : مشتری زحل یورنس سست رفتار
عوامی کواکب : نپ چون پلوٹو ان کا کل انسانوں سے تعلق ہے
تمام کواکب سورج کے گرد اپنے اپنے مدار میں حرکت کرتے ہیں
اس لیئے ان کے فاصلے مختلف ہیں بیضوی مدار ہونے کہ وجہ سے کبھی کوئی کوکب زمین سے قریب آجاتا ہے کبھی دور ہوجاتا ہے جیسے زہرہ نزدیک ہوتا ہے تو 650لاکھ میل کے فاصلے پر ہوتا ہے اور جب دور ہوتا ہے تو ۱۶۵۰ لاکھ میل دور ہوجاتا ہے اس دوریاور نزدیکی کے فاصلے کے بھی نام ہیں۔
اقرب الشمس : سورج سے نزدیکی اسے حفیض شمس کہتے ہیں
بعد± الشمس : اسے شمس سے دوری اوج شمس بھی کہتے ہیں
اقرب الارض : زمین سے نزدیکی اسے حفیض قمر بھی کہتے ہیں
بعد± الارض : زمین سے دوری اسے اوج قمر بھی کہتے ہیں
قمر علم النجوم میں :- قمر زمین کا چاند ہے اور رات کا حاکم ہے زمین پر اپنی روشنی
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here