سی پیک منصوبے: چینی کمپنیوں کو ٹیکسوں اور زرمبادلہ کی مشکلات

0
122

اسلام آباد:

پاکستان میں چینی کمپنیوں کو سی پیک کے تحت منصوبوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک سے ٹیکسوں اور زرمبادلہ کے حصول میں مشکلات سمیت دیگر مسائل کا انکشاف ہوا ہے۔

چینی کمپنیوں کے سربراہان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران یہ معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے نے مسائل کے حل کیلیے سرمایہ کاری بورڈ سے رجوع کرلیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین سے پہلے پاکستان میں ہی ملاقات کرائی گئی تھی۔

 

اس ملاقات میں چائنیز کمپنیوں نے یہ معاملہ اٹھایا تھا اور بعد میں چائنیز سفارتخانے نے لیٹر لکھا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے سرمایہ کاری بورڈ میں 12افراد پر مشتمل خصوصی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here