پٹائی سے بچنے کے لیے گھر والوں سے چھپ کر گاتا تھا، وارث بیگ

0
132

لاہور:

گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ 25 برس قبل گانا شروع کیا تو اس وقت موسیقی کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا، پٹائی سے بچنے کے لیے گھر والوں سے چھپ کر گاتا تھا۔

معروف گانے ”کل شب جب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں“ سے شہرت پانے والے وارث بیگ اپنے بیٹے کی جانب سے گانے ریلیز کیے جانے کی تقریب میں بات کرتے ہوئے ماضی کے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 سال قبل جب میں نے گانا شروع کیا تو اس وقت میوزک کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا، مار سے بچنے کے لیے گھر والوں سے چھپ کر گاتا تھا، جب والد کو معلوم ہوا تو انہوں نے اس شرط پر گانے کی اجازت دی کہ میں شادی بیاہ میں نہیں گاﺅں گا، میں نے بھی اپنے والد سے کیے گئے وعدے کا بھرم رکھا اور اس وقت سے آج تک کسی بھی شادی کی تقریب میں گانا نہیں گایا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here