لاہور:
پی ایس ایل 5میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم کے بیٹ نے اگلے جب کہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے59.12کی اوسط سے473رنز اسکور کیے۔
پی ایس ایل 5میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے،کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے 59.12کی اوسط سے473رنز اسکور کیے،اس میں 5ففٹیز بھی شامل رہیں، انھوں نے سب سے بڑی اننگز 78رنزکی کھیلی، دوسرے نمبر پر فخرزمان نے325 رنز اسکور کیے،محمد حفیظ 312، بین ڈنک 300اورکرس لین 284رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
ایونٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کرس لین نے کھیلی، جارح مزاج بیٹسمین 117پر ناٹ آؤٹ رہے،کامران اکمل اور رائیلی روسو نے بھی سنچریاں بنائیں۔ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،انھوں نے 19.52کی اوسط سے 17شکار کیے۔
بہترین بولنگ 18رنز کے عوض 4وکٹیں رہی، محمد حسنین 15، سہیل تنویر اور دلبر حسین 14،14، ڈیوڈ ویزا 12کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے،ایونٹ میں بہترین بولنگ کا اعزاز سمت پٹیل کو حاصل ہوا،انھوں نے صرف5رنز دے کر 4وکٹیں لی تھیں۔