لاہور میں سی ٹی ڈی تھانے پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک

0
346

لاہور:

 

برکی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے برکی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے میں خود کش حملہ آور نے داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران شناخت پوچھنے پر دہشت گرد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور 2 دستی بم برآمد کرلیے گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا ہے، دہشت گرد کی لاش کو میو اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تھانے پر حملہ کرنا چاہتا تھا، اس کی شناخت نہیں ہوسکی، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں،جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہورمیں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنانے کے بعد داخلی وخارجی راستوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے ڈولفن اور پیرو اہلکاروں کو موثر پٹرولنگ، ڈویژنل افسران کو حساس اور اہم عمارتوں، دفاتر اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی چیک کرنے، مشکوک افراد اورلاوارث اشیاپر کڑی نظررکھنے اور کالے شیشوں،غیر قانونی گرین نمبرپلیٹس اور نیلی بتی والی گاڑیوں کو چیک کی ہدایت کی ہدایت کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here