کرایسٹ چرچ میں موجود قومی اسکواڈ کوٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی

0
115

لاہور:

نیوزی لینڈ کے شہر کرایسٹ چرچ میں موجود قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی۔

وزرات صحت کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی کرکٹرزمیں کیسز کے پیش نظر ابھی ان کو ٹریننگ کی اجازت دینے کا رسک نہیں لیا جاسکتا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں شامل 54 میں سے 44 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ باقی ماندہ 10 میں سے 6 ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت جبکہ 4 کو ہسٹارک (نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا ہے۔ان 10 ارکان کا روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ چیک اپ کیا جارہا ہے۔

ان ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ نہیں لیے گئے، کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ جمعرات کے روز ہوئی تھی۔ اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ میں موجود ہیں، جہاں ان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔

 

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے قومی اسکواڈ کو اپنی 14 روزہ آئسولیشن کی مدت ہوٹل میں ہی پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی اسکواڈ آئسولیشن کے دوران ٹریننگ نہیں کرے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here