فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض ذمے داران گرفتار کرلیے ہیں، ایران

0
136

تہران:

ایک ایرانی سرکاری شخصیت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے رائٹرز کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کے ایک مشیر ایرانی دفتر خارجہ کے سابق سینیئر اہلکار حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ ایران کے اہم ترین جوہری سائنسدان فخری زادہ کے قتل میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل میں ملوث افراد کی نشان دہی کرلی گئی ہے اور ان میں سے بعض گرفتار بھی ہوگئے ہیں۔ واقعے کے ذمے داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے اسرائیل کو اس کارروائی کے لیے موردِ الزام ٹھہرایا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here