اٹک میں واپڈا اہلکار کے جعلی اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی منتقلی کا انکشاف

0
308

اٹک:

گدون ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے واپڈا اہلکار کے نام پر کروڑوں روپے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی بینک اكاؤنٹس كی وبا تاحال رک نہیں سکی اور آئے روز کسی نہ کسی غریب فرد کے نام بنے جعلی اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوتا ہے رہتا ہے، اب یہ وبا اٹک میں بھی پہنچ گئی ہے جہاں کے رہائشی لیاقت علی کے نام کا جعلی اکاؤنٹ اور اکاؤنٹ کے ذریعے بھاری رقم کی ٹرانزیکشن ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحصیل جنڈ کے دور افتادہ گاؤں کے رہائشی اور واپڈا اہلکار لیاقت علی خان کو ایف بی آر نے ٹیکس جمع کرانے کی رسیدیں بھجوائیں جنہیں دیکھ کر لیاقت علی کے اوسان خطا ہوگئے، کیوں کہ ٹیکس رسیدوں میں بتایا گیا ہے کہ لیاقت علی کے نام پر گدون ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے کروڑوں روپے جمع کرائے گئے ہیں اور واپڈا اہلکار کو 20 مئی تک 23 لاکھ روپے کا بھاری بھرکم ٹیکس جمع کرانے کا حکم آیا ہے۔

 

لیاقت علی نے میڈیا کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت میرے نام پر بے نامی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے اور مجھے ایف بی آر کی کارروائی سے بچایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here