معروف فٹبال کوچ کا صدر ٹرمپ سے اعلیٰ امریکی سول اعزاز لینے سے انکار

0
183

واشنگٹن:

فٹبال کوچنگ میں عالمی شہرت رکھنے والے این ایف ایل کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے امریکا کے ایک اعلیٰ سول ایوارڈ کو صدر ٹرمپ کے ہاتھوں لینے سے انکار کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی نیشنل فٹبال لیگ کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے صد ٹرمپ کے ہاتھوں کو اعلیٰ سول ایوارڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ حامیوں کے حملے پر احتجاجاً ایوارڈ نہیں لوں گا۔ انہیں یہ ایوارڈ جمعرات کے روز صدر ٹرمپ نے ایک تقریب میں دینا تھا۔

نیوانگلینڈ پیٹریاٹس سے تعلق رکھنے والے کوچ بل بیلچک نے کہا کہ جب پہلی بار صدارتی تمغۂ آزادی دینے کی پیش کش کی گئی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے تاہم پچھلے ہفتے ٹرمپ کے حامیوں کے کانگریس پر کے بعد انہوں نے اپنا خیال بدل لیا۔

معروف فٹبال کوچ نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی گہری دوستی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر حملہ شرمناک عمل ہے اور وہ کسی طور ایسے شخص نے ایوارڈ نہیں لیں گے جو بالواسطہ بھی اس میں ملوث ہو اور وہ چاہے ان کا بہترین دوست ہی کیوں نہ ہو۔

صدارتی تمغۂ آزادی امریکا کی سلامتی یا قومی مفادات کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے، فٹبال کوچ بل بیلچک امریکا کے لیے نے ریکارڈ ساز 6 سپر باؤل ٹائٹل اپنے نام کیے اور انہیں این ایف ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کوچز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here