نیا چیف سلیکٹر کسی خاتون کو بنائیں، راشد لطیف نے تجویز دے دی

0
133

کراچی:

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیا چیف سلیکٹر کسی خاتون کو بنانے کی تجویز دے دی۔

ایک یوٹیوب ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی مینز ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کو ہونا چاہیے، اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، سابق کرکٹر عروج اس وقت کمنٹیٹر کے طور پر کام کررہی ہیں، وہ ویمنز ٹیم کے 2019 کے دورئہ جنوبی افریقہ میں سلیکشن کمیٹی کی ممبر بھی تھیں۔

راشد لطیف نے کہا کہ پی سی بی نے خواتین کو کمنٹری کا موقع دے کر اچھا قدم اٹھایا، ثنا میر یا بسمہٰ معروف جیسی کھلاڑیوں کو مینجمنٹ پوزیشنز پر موقع دینا بھی ایک اچھا اقدام ہوگا، انھیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنا چاہیے، بورڈ کو لازمی طور پر مینز اور ویمنز ٹیموں کو ایک طرح سے دیکھنا ہوگا۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے بورڈ آئی میں کیوں چیئرپرسن کے بجائے صرف چیئرمین پر زورد یا گیا، ایک خاتون بھی بورڈ میں ٹاپ پوزیشن سنبھال سکتی ہے، جو آئین بناتے ہیں انھیں اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here