پی سی بی حکام کیخلاف تحریک کو نمٹا دیا گیا

0
456

اسلام آباد:

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی تنخواہوں اور مراعات کا معاملہ نمٹا دیا گیا۔

ان کیمرا اجلاس کی صدارت رانا قاسم نون نے کی، پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان و دیگر پیش ہوئے، وسیم خان کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات پارلیمانی کمیٹی میں پیش کی گئیں، اس کے بعد تحریک کو نمٹا دیا گیا۔ اس تحریک کو پیش کرنے والے حامد حمید نے کہاکہ پی سی بی نے مطلوبہ تفصیلات پیش کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹیو اور دیگر پی سی بی حکام کو ڈھائی گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد ایک گھنٹے تک وضاحت پیش کرنا پڑی،اس موقع پر وسیم خان نے کہا کہ میں نے اپنی تنخواہ کے ساتھ ذمہ داریوں کے بارے میں بھی بتایا، انھوں نے کہا کہ میں ماضی میں کئی نامور کرکٹرز کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں، انگلش کاؤنٹی کے لیے بطور چیف ایگزیکٹیو بھی کام کیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سابق کرکٹرز جاوید میانداد، راشد لطیف، شعیب اختر اور شاہد آفریدی کو بھی بلایا گیا تھا لیکن ان میں سے کسی نے بھی آنا گوارا نہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here