جو جتنا بڑا آدمی ہو کسی کے دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر

0
97

اسلام آباد:

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے کہا ہے کہ جو جتنا بڑا آدمی ہو الیکشن کمیشن پر اس کا کوئی اثر نہیں ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار قادر مندوخیل کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ فیصل واوڈا کے خلاف ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے،ریٹرننگ افسر نے فیصل واوڈا کیس میں جھوٹ بولا ،الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر کو طلب کرے اور الیکشن کمیشن سے فیصل واوڈا کی تفصیلات وزارت خارجہ سے منگوائے۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے ایک بار پھر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا، فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستیں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ،فیصل واوڈا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی نااہلی کی درخواستیں دائر ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر کے وکیل سے استفسار کیا کہ جب کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے کیا اس وقت فیصل واڈا کے پاس دہری شہریت تھی؟ جس پر فیصل واوڈا کےوکیل نے کہا کہ جب کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس وقت فیصل واوڈا کے پاس امریکا کی شہریت نہیں تھی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے فیصل واوڈا کے پاس دُہری شہریت تھی۔ بتائیں فیصل واوڈا نے شہریت کب چھوڑی۔ وکیل بولے اس کے لیے مرکزی کونسل سے ہدایات لینا پڑیں گی۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ اگر آپ کو معلوم نہیں تو یہاں کیا لینے آئے ہیں، آپ لوگوں کے ایسے کاموں سے ہمیں باتیں سننا پڑ رہی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو آپ نے قبول کر لیا کہ فیصل واوڈا کے پاس دہری شہریت تھی۔ الیکشن کمیشن کسی کے دباؤ کا شکار نہیں ہوگا، جو جتنا بڑا آدمی ہو الیکشن کمیشن پر اس کا کوئی اثر نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here