آنگ سان سوچی کے خلاف غیر قانونی واکی ٹاکی ریڈیوز رکھنے کا مقدمہ درج

0
86

رنگون:

پولیس نے آنگ سان سوچی کے خلاف غیر قانونی واکی ٹاکی ریڈیوز رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار پولیس نے برطرف حکمران رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف گھر میں غیر قانونی واکی ٹاکی ریڈیوز رکھنے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کے لیے 15 فروری تک ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کی گئی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ آنگ سان سوچی کے گھر کی تلاشی کے دوران 6 غیر قانونی واکی ٹاکی ملے جو کہ غیر قانونی طور پر ملک میں برآمد کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میانمار کی فوج نے گزشتہ برس انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا اور ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔ علاوہ ازیں ملک کی سربراہ آنگ سان سوچی سمیت پارلیمانی ارکان اور حکمراں جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی کے درجنوں رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here