سید کاظم رضوی
محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا نقوی کا سلام پہنچے آج ایک ایسے موضوع پر قلم اٹھایا ہے جو متنازعہ بھی ہے اور کچھ حضرات کے نزدیک تو انتہائی غلط بھی اور وہ اس پر نہ یقین رکھتے ہیں جبکہ سرے سے اس کے سخت مخالف بھی ہیں وہ ہے کہ کس طرح ستاروں کے مخصوص اوقات میں فائدہ حاصل کیا جائے جبکہ یہ بات میرے گزشتہ کالمز کا مطالعہ کرنے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ ستاروں میں اثر ہے اور وہ انسانی و حیوانی زندگی پر اثرات رکھتے ہیں انکی گردش سے مد و جذر کا وقوع پذیر ہونا سائنس سے ثابت ہے۔
اگر ایسا نہ ہوتا اس کی مثال آپ کو دوں آج ہم موسم بہار کا انتظار اس لیئے کرتے ہیں کہ یہ آئے تو نئے پھول بوٹے اور انسانی غذاءکا انتظام کریں اب سے پچاس برس قبل کو ئی تصور نہیں کرسکتا تھا کہ غیر موسمی پھل یا غذا حاصل کرے، آج انرجی ایل ای ڈی لائٹس کی بدولت ہم اس قابل ہوئے کہ شمسی شعاﺅں کا متبادل تلاش کریں اور اس کی مدد سے بے موسم پھل و سبزی لگائیں جوکہ ناممکن تھا !! بس یہی مثال ثابت کرتی ہے اگر ایسی تواناءجس کا غیر متوازن ہونا کسی شخص کی ترقی میں آڑے آتا ہے اور وہ انسان ناکامی کا سبب کسی ستارہ شناس سے معلوم کرکے اس کا توڑ تلاش کرے تو اس ناکامی کے دور کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتا ہے۔ اگر آپ نے کوانٹم فزکس کا مطالعہ کیا ہے تو آپ کے لیئے یہ کالم بہت دلچسپی کا باعث ہوگا اور میری تھیوری جس کو میں اپنی ستاروں سے متعلق بدعت کا نام دیتا ہوں، آپ سائنسی حوالے سے میری تھیوری اور پیشکش سے شائد متفق ہوجائیں لیکن یہاں مقصد کسی کو قائل کرنا نہیں ہے بلکہ اس کالم کے ذریعے مستقبل میں ہونے والی ریسرچ پر روشنی ڈالنا ہے۔ اب میں مضمون کو سمیٹ کر کام کی بات کر طرف آتا ہوں جو لوگ ستاروں کی نحوست کی وجہ سے پریشان ہیں اور ان کو علوم فلکیات پر شناساءرکھنے والوں نے تنبیہ کری ہے وہ دفع نحوست سیارگان اور اس سے متعلقہ صدقات پر عمل کریں آپ یقین کریں آپ کی ستر فیصد پریشانیاں دور ہوجائینگی جن لوگوں نے برسہا برس لگا کر یہ بھید پائے وہ کسی قیمت پر اس کو مفت دینے پر تیار نہیں ہوتے کیونکہ میرا مقصد اس سے اس کالم میں پیسہ بنانا قطعی نہیں ہے اس وجہ سے یہ بات بیان کی اگر اپنی خدمات اس حوالے سے پیش کروں تو یقیناً آپ بخوشی ادائیگی بھی کریں گے اور بہت سے مسائل اور انکا حل خود مشاہدہ فرمائیں گے۔ اب اگر کسی قاری کو جناتی مسائل کا سامنا ہو اور جنات نے انسان یا مکان پر قبضہ کر رکھا ہو تو وہ رابطہ کرسکتا ہے اس کی تشفی کردی جائے گی لیکن یہ کام مفت نہیں ہوگا مفت والے رابطہ فرمانے کی زحمت نہ کریں میرا مشاھدہ اور تجربہ جناتی اور عملیاتی اتارے سے متعلق ہے اگر آپ کو کوئی ایسا مشورہ درکار ہو تو میرے وقت کا خیال کرکے رابطہ کریں مناسب ھدیہ پر یہ کام ہوگا مجھے مجیب صاحب جانتے ہیں ایک صاف گو انسان ہوں اور محنت کرکے ایک پروفیشنل انجینئر کی جاب کرتا ہوں یہ بتانے کی ضرورت اس وجہ سے پڑی کہ میرا روزگار حلال ہے اور آئندہ بھی تاعمر رہے گا ،حرام کی کمی تو اپنے وطن میں نہیں تھی سوہجرت یہاں دیار غیر میرے بچوں کے وطن لے آئی۔
اس کے ساتھ ہی دعائیں اور نیک تمنائیں آپ اپنے نام کی مناسبت سے وظائف اور درود پاک کے وظائف فی سبیل اللہ لے سکتے ہیں لیکن پیچیدہ روحانی مسائل اور بندش کا توڑ قطعی مفت نہیں ہوسکتا ،اس کیلئے پیشگی معذرت ،اگلے کالم میں ایک خاص تحفہ آپ کی خدمت میں پیش کرونگا ،اگلے ہفتے تک اجازت۔
٭٭٭