”جادو سحر”

0
13
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپکی خدمت میں سید کاظم رضانقوی کاسلام پہنچے ،جادو سحر ایک ایسا موضوع جو ملکوں اور اقوام میں ہمیشہ سے رائج رہا اس کے نتیجے میں تباہ کاریاں اپنی جگہ جو لوگ اسکا شکار ہوتے ہیں وہی جانتے ہیں، دنیا کے کئی روحانی معالج اسکا سدباب کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں البتہ اس علم سے متعلق ایک واقعہ سنئے جو راوی عثمان ظفر کے توسط سے پہنچا۔ایک دل ہلا دینے والا واقعہ، دعا کی طاقت کا زندہ ثبوت، یہ کوئی افسانہ نہیں، یہ ایک ایسا حقیقی واقعہ ہے جو دل کو ہلا دیتا ہے اور سوئے ہوئے یقین کو جگا دیتا ہے۔وہ ایک بہن تھیں جن کی کیفیت میں رْقیہ کے ذریعے مسلسل دیکھ رہا تھا، ایک دن انہوں نے گہری سانس لے کر کہایا شیخ… میں خواب میں بار بار سحر دیکھتی ہوں، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ایک ہی جگہ ہوتا ہے!
ایک ایسی جگہ جو کبھی نہیں بدلتی…
گھر کی نالیاں، سیوریج، گٹر۔”
وہ بتاتی ہیں کہ یہ خواب محض ایک دو بار نہیں آیا، بلکہ عجیب اصرار کے ساتھ بار بار دہرایا جاتا رہا، یہاں تک کہ خواب ایک واضح پیغام بن گیاپھر انہوں نے ایک اور تکلیف دہ حقیقت بیان کی، وقت کے ساتھ یہ ہونے لگا کہ جب بھی میں باتھ روم میں داخل ہوتی، میرے جسم میں شدید اذیت شروع ہو جاتی۔اور بات صرف مجھ تک محدود نہیں رہی…
پورے گھر کے افراد متاثر ہونے لگے۔بلا وجہ بیماریاں،اچانک رکاوٹیں،گھروں میں نفرت، دلوں میں گھٹن،جوڑوں میں مستقل درد رہنا کام بنتے بنتے بگڑ جانا،
رزق میں تنگی، اور ایک ایسا تھکن اور بوجھ جو ختم ہونے کا نام نہ لے۔ وہ کہتی ہیں ”ایسا لگتا تھا جیسے پورا گھر سانس نہیں لے پا رہا… گویا کسی نے گھر کے سینے پر بوجھ رکھ دیا ہو۔” ان خوابوں اور حالات نے انہیں ایک سخت نتیجے تک پہنچا دیا ”مجھے یقین ہو گیا کہ سحر گھر کے نکاسیٔ آب کے نظام میں رکھا گیا ہے… ایسی جگہ جہاں
نہ کوئی ہاتھ پہنچ سکتا ہے نہ عام طور پر کسی کے وہم و گمان میں آتا ہے اور جہاں سے کچھ نکالنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے” یہ یقین ان کے لیے ایک اور آزمائش بن گیا۔ کیونکہ نہ کوئی ظاہری حل دکھائی دیتا تھا، نہ کوئی انسانی تدبیر کارگر نظر آتی تھی، نہ کوئی ایسا راستہ تھا جس پر چل کر وہ خود کچھ کر سکتیں۔ یہاں ایک نہایت اہم بات بھی سامنے آئی جیسا کہ ہم اہلِ رْقیہ بیان کرتے ہیں کہ سِحرِ کواکب و نجوم جادو کی اقسام میں سے سب سے خبیث، طویل اثر رکھنے والا اور مخصوص اوقات اور دنوں میں دوبارہ سر اٹھانے والا جادو سمجھا جاتا ہے۔ اس جادو کی ایک معروف علامت یہ بھی ہے کہ، یہ ہفتے اور اتوار اور بعض اوقات جمعہ کے دن اپنا اثر شدید کرتا ہے۔ اسے عموماً گھر کے گٹر یا سیوریج لائن میں رکھا جاتا ہے، تاکہ اس کا اثر براہِ راست پورے گھر پر پڑے۔
اور اس سے بھی زیادہ خوفناک حقیقت یہ ہے کہ
ایسا جادو اکثر کوئی اجنبی نہیں کرتا،
بلکہ
یا تو گھر کے اندر کا کوئی فرد
یا کوئی انتہائی قریبی شخص
جسے گھر میں آسان رسائی حاصل ہو
یہ سب جان کر ان پر جیسے پہاڑ ٹوٹ پڑا، میں نے انہیں خادم الحمام اور واش روم سے جڑے جادو کے عمل کے متعلق کچھ تفصیلات بتائیں ،علاج کے لیے اور ساتھ سور القلم ان کو ریکمنڈ کی کہ وہ اس کی تلاوت کر کے پانی دم کر کے پیئیں اور اس کی تلاوت سننا شروع کریں پھر وہ لمحہ آیاجہاں سے کہانی کا رخ بدل گیا۔وہ کہتی ہیںجب میں نے خود کو ہر طرف سے بے بس پایاتو مجھے احساس ہوامیرے پاس اللہ کے سوا کوئی نہیں، انہوں نے اپنے ہاتھ اٹھائے،دل کو کھولااور اللہ کے سامنے رکھ دیا، یہ کوئی رسمی دعا نہ تھی،نہ رٹے رٹائے الفاظ، نا ہی من گھڑت وضائف بلکہ ایک ٹوٹے ہوئے دل کی سچی فریاد تھی،جو جانتا تھا کہ اگر یہاں سے مدد نہ آئی تو کہیں سے نہیں آئے گی۔دعائیں مسلسل ہونے لگیں اور سورة البقرہ کی پابندی شروع ہو گئی،دن بہ دن،ہفتہ بہ ہفتہ، وہ کہتی ہیں پھر اچانک بغیر کسی ظاہری سبب کے ایسا ہوا جس کا ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا،گھر کی نالیاں بند ہو گئیں، پھر اُبل پڑیں پھر ان سے عجیب و غریب چیزیں نکلنے لگیںاور پھرپانی دوبارہ اپنی جگہ یوں بہنے لگاجیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو، وہ بتاتی ہیں کہ ہم نے جب صفائی کی تو ہمیں ایک چیز ملی جو گرہوں میں بندھی ہوئی تھی، جب اسے کھولا گیاتو وہی سحر نکلاجو وہ برسوں سے اپنے خوابوں میں دیکھتی آ رہی تھیں، وہ روتے ہوئے کہتی ہیں کہ اللہ کی قسم شیخ اس کے بعد ہمارا حال بدل گیا، رکاوٹیں ختم ہو گئیں،بیماریاں ہلکی ہو گئیںاور جو گھر بوجھ لگتا تھاوہ دوبارہ سکون کا گہوارہ بن گیا،سبحان اللہ، اللہ نے سحر کو ایسی جگہ سے نکال دیا جہاں سے انسانی تدبیر کے ذریعے کچھ نکالنا ناممکن سمجھا جاتا تھا۔
نہ کسی انسان کی طاقت سے،نہ کسی خاص عمل کے ذریعے بلکہ صرف دعاء اور سورة البقرہ کے ذریعے، یہ واقعہ ایک واضح پیغام ہے ، آزمائش کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو ،دعاء سے مایوس نہ ہوںاور اذیت کتنی ہی شدید کیوں نہ ہو،سورة البقرہ کو نہ چھوڑیںکیونکہ کیا تم دعا کو حقیر سمجھتے ہو؟تم نہیں جانتے کہ دعا کیا کچھ کر دکھاتی ہے اوررات کی دعائیں تیر کی مانند ہوتی ہیں،وہ خطا نہیں جاتیں،بس ان کے لیے ایک وقت مقرر ہوتا ہے اور ہر مقرر وقت کو آ ہی جانا ہوتا ہے۔محترم قارئین کرام جادو نہ صرف خواب میں بلکہ آواز کے ذریعے گندے خیالات کے ذریعے اور وسوسوں کی شکل میں اور ہیولے نظر آنے گھر میں گندگی آجانے بدبو آنے اور خود سے اور اطراف کے لوگوں سے نفرت ہوجانے کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے، جادو برحق ہے، کرنے والا کافر ہے، اس وجہ سے اس تخریب کا شکار تو تکلیف اٹھاتا ہے لیکن اس کو مسلط کروانے والا یا کرنے والا اپنی دنیا و آخرت خراب کرلیتے ہیں، میری دعا ہے ہر انسان جادو ٹونے سے محفوظ رہے ، آمین!
٭٭٭

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here