پچھلی تحریر میں عرض کیا تھا سعودیہ کی ویب سائٹ سے ایک سال کا ملٹی پل ویزہ142ڈالر کا مل جاتا ہے۔دوسرا کام ویب سائٹ مقیم ایس اے پر جاکر اپنی ویکسی نیشن رپورٹ درج کریں۔کونسی کمپنی ہے؟ کب کب لگوائی ہے ؟تاریخ درج کریں۔ایک پرنٹ آئوٹ نکال لیں۔اب آپ کے پاس دوپیپر ہوجائیں گے، ایک ویزہ والا اور دوسرا ہیلتھ سرٹیفکیٹ اب آپ سفر کے لئے تیار ہیں۔لازمی چیز ان لاک ٹیلی فون ہونا چاہئے جس میں دو ایپ ڈائون لوڈ کرنی ہے۔ 1 (توکلنا) اور (اعتمرنا) یہ امریکہ میں ان لاک فون میں ڈائون لوڈ کرلیں لیکن کھولنا نہیں۔جیسے ہی آپ سعودیہ کے کسی ایئرپورٹ پر اتریں گے۔لوکل سم دو تین کمپنیاں ہیں پیکیج کا کاغذ رکھا ہوگا۔دیکھ لیں اگر آپ کے پاس امریکہ والا فون ہے۔ریگولر فون تو سو ریال کا پیکیج کافی ہوگا۔پانچ سو منٹ فری ہوتے ہیں جو پندرہ دن میں ختم نہیں ہوتے وائی فائی بند کرکے امریکہ والا فون استعمال کرسکتے ہیںکیونکہ لوکل فون پر وٹس ایپ نہیں چلتا۔سم ڈالتے ہی آپ کی دونوں ڈائون لوڈ کی ہوئی ایپس کام کرنا شروع کردیںگی۔توکلنا ہر جگہ داخلے کے لئے ہوٹل، دکان، ریستوران، مسجد، دکھانا ضروری ہے۔اعتمرنا کھول کر اگر مکہ شریف براستہ جدہ پہلے جائیں تو عمرہ کیلئے ڈیٹ بک کرلیں تھوڑی دیر کے بعد سمجھ آجائیگی ۔یاد رہے جو تاریخ اعتمرنا دے اس پر عمل کرنا ضروری ہے اگر چھوٹ گئی تو پندرہ دن کے بعد دوبارہ عمرہ کی تاریخ ملے گی۔روزانہ نماز کے لئے بھی آپ کو اعتمرنا کا سہارا لینا پڑے گا۔شرطے بالکل نہیں جانتے وہ صرف اعتمرنا دیکھتے ہیں اگر آپ کو اعتمرنا صحیح استعمال کرنا آگیا تو دن میں دو تین نمازیں کعبہ شریف میں پڑھ سکتے ہیںلیکن مدینہ پاک میں مسجد نبوی ۖمیں توکلنا دکھا کر سرکاری نمازیں پڑھ سکتے ہیں صرف ریاض الجنہ اور سرکار کی بارگاہ سلام پیش کرنے کے لئے اعتمرنا کا سہارا لینا پڑے گا۔تھوڑا عجیب لگتا ہے مگر ریاض الجنہ میں دس منٹ عبادت کے لئے دیتے ہیں جہاں مرضی نماز پڑھیں الحمدللہ ہمیں دو مرتبہ ریاض الجنہ کا ٹائم ملا تھا۔تسلی سے عبادت کی اور یہ موقع مدت کے بعد ملا ہے۔اس وقت یہ چند الفاظ مکہ مکرمہ میں الوداعی نماز کعبہ شریف کی زیارت کے بعد لکھ رہاہوں۔رات دو بجے میری جدہ سے نیویارک فلائیٹ ہے۔روزانہ یہاں قوانین بدل رہے ہیں اب غیر مسلم والا چکر ختم کردیا ہے۔ابھی ابھی سٹیٹ آرڈر آیا ہے کہ زم زم ملک سے باہر نہیں جائے گایہاں جتنا چاہو پی لوچنانچہ زیارت کعبہ شریف کے بعد خوب پیٹ بھر کر زم زم پیا ہے اگر مزید معلومات درکار ہوں۔ تو917-655-4433پر رابطہ کریں۔
٭٭٭