حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ: ”را” ملوث

0
166

لاہور (پاکستان نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں واقع کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب بم دھماکے میں چھ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 8خواتین ، 4بچوں سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ پورا علاقہ لرز اُٹھا ، ذرائع کے مطابق دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجسنی را کے ملوث ہونے کے واضح امکانات ہیں ، بم دھماکہ گاڑی میں چھپائے گئے بارودی مواد سے کیا گیا ، سیکیورٹی زرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا ۔ پولیس کے مطابق حافظ سعید کے گھر کے قریب سیکیورٹی بیرئیر ہونے کی وجہ سے گاڑی گھر پر نہیں پہنچ سکی ۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 15سے 20کلو گرام غیر ملکی دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔ دھماکہ میں بال بیئرنگ کے استعمال سے لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ دھماکے کی جگہ 3فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا۔ آئی جی پنجا ب پو لیس نے منڈی بہا ؤالدین پو لیس سے ما لک کے با رے فو ری تفصیلا ت طلب کر لیں۔ ،وزیر صحت یاسمین راشد، آئی جی پنجاب انعام غنی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here