غیر مہذب انداز: امریکہ کا پاکستان سے موازنہ کرنے پر شہریار آفریدی پر تنقید

0
245

نیویارک (پاکستان نیوز)پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر امور کے چیئرمین شہریار آفریدی نیویارک کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے امریکہ کا پاکستان سے موازنہ کرنے کی ویڈیو بنانے پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں ، امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے شہریار آفریدی پر یہاں مقیم افراد کی بیٹیوں ، بھوگ اور سڑک پر سوئے افراد پر تنقید کرنے پر سخت غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی وزیر کو لیوائز کی شرٹ پہن کر اس طرح لچکے لفنگوں کی طرح سڑکوں پر گھومتے ہوئے اوچھی حرکتیں زیب نہیں دیتی ہیں ، پاکستان اور امریکہ کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے ، امریکہ اور پاکستان کے لائف سٹائل میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ ویڈیو کے دوران شہریار آفریدی نے کہا کہ ان کے لوگوں کی زندگی دیکھیں ، یہ فٹ پاتھوں پر ہیں اور سب سے بڑی بات یہ ریاست ان کی ماں ہے، یہ میں ہر طرف دیکھ رہا ہوں اور میرا دماغ اس کو تسلیم نہیں کر رہا ویسے تو شہریار خان آفریدی کی وجہ شہرت یہ ہے کہ انھوں نے ‘جان اللہ کو دینی ہے لیکن امریکہ پہنچ کر بنائی گئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ آج کے بعد پارلیمان کی کشمیر پر خصوصی کمیٹی کے چیئرمین اس لیے جانے جائیں گے کہ وہ امریکہ کے بے گھر افراد کا درد بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر امور کے چیئرمین اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے غرض سے امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ جنرل اسمبلی کا 76واں اجلاس ہے جو 14 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور منگل 21 ستمبر کو اس میں بحث کا سلسلہ شروع ہوگا۔توقع ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی اس اجلاس سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here