وفاقی کابینہ نے وزارتوں کو عالمی معاہدوں کا اختیار دے دیا

0
109

اسلام آباد:

وفاقی کابینہ نے وزارتوں کو عالمی معاہدوں کا اختیار دے دیا، انھیں اب سمری جاری کرنے سے قبل کابینہ میں بحث کیلیے پیش کرنا لازم نہیں ہوگا لیکن اس کا اطلاق آئی ایم سے 6ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر نہیں ہوگا۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق 18جون کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے وزارتوں کو عالمی معاہدوں کا اختیار دے دیا گیا۔ جیسے ن لیگی حکومت نے قطر سے ایل این جی معاہدہ کیاتھا اس نوعیت کے معاہدے کی سمری جاری کی جاسکے گی۔ مستقبل میں باہمی مفاہمت کی یادداشتوں ، عالمی معاہدے کی سمری کا اجرا کیاجاسکے گا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور کیبنٹ سیکریٹری معروف رسول سے کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہوسکا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here