برطانیہ کی بریگزٹ ڈیڈ لائن میں 30 جون تک توسیع کی درخواست

0
511

لندن:

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے بریگزٹ ڈیل کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کرنے کی درخواست کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے بریگزٹ ڈیل پر ایک اور موقع دینے کی درخواست کرتے ہوئے یورپی انخلا کے لیے مقررہ وقت مزید 30 جون تک بڑھانے کی استدعا کی ہے تاہم یورپی یونین کا موقف ہے کہ تاریخ میں توسیع کے بجائے برطانیہ کو متبادل منصوبہ پیش کرنا چاہیے۔

یورپی یونین نے برطانیہ کی درخواست پر پہلے ہی 29 مارچ سے بڑھا کر 12 اپریل کردی تھی تاہم اب تک برطانوی وزیراعظم تھریسامے پارلیمنٹ کو اپنے پیش کردہ منصوبے پر راضی نہیں کرسکی ہیں، ادھر یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹُسک نے تجویز دی ہے کہ بریگزٹ کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی لچک دار توسیع کر دی جائے۔

 

یہ پڑھیں : بریگزٹ ڈیل میں تاخیر کی قرارداد ایک ووٹ سے کامیاب

دوسری جانب یورپی ممالک اب برطانیہ کو مزید وقت دینے کے لیے رضامند نہیں اور 12 اپریل کو کسی حتمی معاہدے پر پہنچے بغیر ہی انخلاء کا عندیہ دے دیا گیا ہے، یورپی ممالک کا موقف ہے کہ اگر ڈیڈ لائن کو 30 جون تک بڑھا دیا جائے تو برطانیہ رواں برس مئی میں ہونے والے یورپی پارلیمان کے انتخابات میں حصہ لینے کا حق استعمال کرسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here