ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹاپ آرڈر کی کارکردگی اہم ہوگی، اظہر علی

0
343

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو کمزور حریف خیال نہیں کیا جاسکتا۔

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹراظہر علی نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کو باصلاحیت کرکٹرز کی خدمات میسر ہیں، پاکستان کی بولنگ ہمیشہ سے مضبوط رہی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں اس کی جھلک بھی نظر آئی، ورلڈ کپ میں بھی گرین شرٹس سے توقعات وابستہ ہوں گی لیکن ٹاپ آرڈر کو بڑے اسکور کیلیے اچھی بنیاد فراہم کرنا ہوگی تاکہ بولرز کو اپنی صلاحیتوں کے بھر پور اظہار کا موقع مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیورٹ ہوں گی، کیویز بھی اکثر چھپے رستم ثابت ہوتے ہیں، گرین شرٹس ردھم میں آ گئے تو حریفوں کو زیر کرتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور امام الحق جیسے اوپنرز سامنے آنے کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بروقت فیصلہ کیا، پوری توجہ ٹیسٹ میچز پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here