اگر یہ کہا جاتا ہے کہ امریکہ ایک ایسا ملک ہے جو محنت کرنے والوں کو لگن دکھانے والوں کو اپنے مقاصد میں لگے رہنے والوں کو اپنی اونچائی پر پہنچنے پر مدد دیتا ہے تو بیجانا ہوگا اسی لئے اسے لینڈ آف OPPORTUNiTYکہا گیا ہے۔
آج میں اس کی مثال کچھ یوں دوں گی کے ایک خاندان جو پچیس تیس سال پہلے امریکہ میں آکر آباد ہوا۔ باپ نے ٹیکسی چلائی ماں نے تین بچے پالے۔ ان بچوں نے ایک بیڈروم کے اپارٹمنٹ میں زندگی گزاری۔ چھوٹے سے کچن میں پڑھ کر وقت گزارا اور تینوں بھائیوں نے اچھی تعلیم حاصل کی۔ ایک نرس بنا ایک فارمیسٹ اور ایک فزیوتھراپسٹ۔ ایک اور فیملی کبھی تیس سال پہلے امریکہ میں نیویارک گیں ایک بیڈروم کے فلیٹ میں دنیا بسائی تین بچے ہوئے باپ رات کی جاب کرتے رہے اور ماں نے بھاگ دوڑ کرکے بچوں کو قرآن کی تعلیم دلوائی۔ پھر پڑھائی کے لئے جدوجہد کی بیٹی ڈاکٹر بن گئی بیٹا بھی ڈاکٹر بن گیا۔ ایک بیٹا انجینئر بن گیا بیٹی کی ایک ڈاکٹر سے شادی ہوئی اور اب ان لوگوں کی دنیا بدل گئی ہے۔ اب آتے ہیں ایک تیسری فیملی کی طرف اس فیملی کا باپ ٹیکسی چلاتا تھا ماں نے خود پڑھائی کی اورM.Sکیا ایک بیٹا تھا اسے حافظ قرآن بنایا اور پھر پڑھائی کی طرف توجہ دلائی آج وہی بیٹا ڈاکٹر ہے۔ چھوٹے سے گھر میں رہ کر بھی دین ودنیا کی تعلیم دونوں ماں بیٹے نے حاصل کی۔ یہ وہ لوگ ہیں جو یہاں آکر آباد ہوئے جو کام میسر آیا کیا۔ آمدنی کم ہونے کی وجہ سے چھوٹے سے گھر میں گزارہ کیا مگر تعلیم کی سہولت حاصل ہونے کی وجہ سے بچے اونچے مقام پر پہنچ گئے۔ بچوں کی لگن اور محنت کام آئی والدین کی قربانی اور اعلیٰ مقصد کا خواب اس لئے پورا ہوا کے یہاں ایک اچھا طالبعلم اپنے ڈاکٹر انجینئر بننے کے خواب کو پورا کر لیتا ہے کیونکہ یہ وہ سرزمین ہے جہاں بہت مواقع ملتے ہیں اپنے آپ کو آگے بڑھانے کے مگر بہت سارے لوگ یہاں کے عیش آرام سیر سپاٹے اور فضول باتوں میں وقت گزار کر ہر موقع کو کھو دیتے ہیں اور اپنے مقام سے نیچے آجاتے ہیں ماں باپ اعلیٰ مقام پر ہونے کے باوجود بچے اعلیٰ تعلیم تک حاصل نہ کرسکے۔ کیونکہ یہ وہ ملک ہے جہاں دولت سے ہر چیز نہیں خریدی جاتی۔ یہاں محنت کی قدر ہے۔ لگن کی قدر ہے اور موقع سے فائدہ اٹھانے کا انعام ہے۔ یہاں پر اپنی دنیا آپ پیدا کرنے والے کو ہی کامیابی ملتی ہے عزت اور پیسہ ملتا ہے ورنہ کھانا پینا اور گھر تو ہر ایک کو ہی مل جاتا ہے۔ اس لئے کوشش کریں کے آپ کچھ بھی ہوں اپنے بچوں کو بھی اعلیٰ مقام دلوانے کی کوشش کریں۔
٭٭٭