امریکا کے لیے جلد براہ راست پروازیں شروع ہوں گی، غلام سرور

0
639

کراچی:

وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس پاکستانی ہوائی اڈوں پر ہوگی۔

غلام سرور خان نے سول ایوی ایشن ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس پاکستانی ہوائی اڈوں پر ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکی دورے کے بعد پاکستان سے براہ راست پروازیں امریکا روانہ ہوںگی، پاکستان اور امریکا کے درمیان پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس مانچسٹر میں ہوتی تھی،یہ عمل ملکی خزانے کے لیے نقصان کا باعث تھا جبکہ اس کی وجہ سے مسافروں کو بھی طویل انتظاراورمتفرق مراحل سے گزرنا پڑتا تھا تاہم اب سعودیہ اور پاکستان کے روڈ ٹو مکہ کے طرز پرسیکیورٹی کے تمام تر مراحل پاکستانی ہوائی اڈوں اسلام آباد، کراچی،لاہور پر طے کیے جائیں گے،اس معاملے پر 2روز قبل امریکن سیکیورٹی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کرچکی ہے اور اس نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here