برازیل کی جیل کے اندر فسادات میں 57 قیدی ہلاک

0
350

برازیل:

برازیل کی جیل میں قیدیوں کے درمیان گروہی فسادات کی وجہ سے کم ازکم 57 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی قیدی زخمی بھی ہوئے۔

برازیل کے صوبے پارا کے التامیرا جیل میں  قیدیوں کے مخالف گروہوں کے ترمیان صبح سات بچے لڑائی شروع ہوئی جس میں پہلے جیل کے دو وارڈن کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔ اس کے بعد شروع ہونے والی لڑائی دوپہر تک جاری رہی جس میں 16 افراد کو تیزدھار آلات سے قتل کیا گیا اور دیگر کئی افراد بری طرح زخمی ہوئے۔ اکثر افراد کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔

سب سے پہلے ایک گروہ نے جیل کے ایک سیل کو آگ لگائی جہاں مخالف گروہ کےقیدی موجود تھے۔ اس آتشزدگی سے دھواں بھرگیا جس سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوگئے تاہم بعد ازاں یرغمال بنائے گئے دونوں اہلکاروں کو چھوڑ دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق  جیل میں 200 افراد کی گنجائش تھی اور وہاں 300 سے زائد قیدی رکھے گئے تھے۔

 

اس واقعے کے بعد قیدیوں کو الگ تھلگ رکھتے ہوئے قدرے سخت کوٹھریوں میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برازیل کے جیل گنجائش سے زیادہ بھرے ہوئے ہیں۔ دنیا کے تیسرا سب سے بڑا جیل اس ملک میں موجود ہیں جہاں 7 لاکھ افراد قید ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ برازیل کی جیلوں میں آئے دن فسادات جاری رہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here