ڈالر کی قدر گرتے ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی

0
241

کراچی:

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے  بعد 83 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر17 پیسے کی کمی سے159 روپے42 پیسے کی سطح پربند ہوا جب کہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 24 ڈالر کم ہوگئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1497 ڈالر پر پہنچ گئی، ڈالر کی بے قدری اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی گرتی قیمت کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 900 روپے اور  771 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی گھٹ کر 83 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 71 ہزار 245 روپے ہوگئی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here