پنجاب میں پہلی بار جنگلی حیات پر دستاویزی فلم کی تیاری

0
580

پنجاب میں پہلی بار جنگلی حیات پر دستاویزی فلم کی تیاری

پنجاب میں پہلی بار جنگلی حیات پر دستاویزی فلم کی تیاری
شیئرٹویٹ
جمعرات 1 اگست 2019

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید شیئر

پنجاب میں 4 نئے نیشنل پارک بنائے جانے کا منصوبہ ہے فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب میں پہلی بار وائلڈ لائف پر دستاویزی فلم بنائی جارہی ہے اور اس حوالے سے پہلی دستاویزی فلم پنجاب اڑیال پر بنائی گئی ہے جسے اگست میں ریلیزکیا جائے گا۔

پنجاب وائلڈ لائف سے متعلق دستاویزی فلم بنانے کا فیصلہ چند ماہ پہلے کیاگیا تھا۔ اعزازی گیم وارڈن پنجاب بدر منیر نے ڈاکومنٹری کے لئے نجی شعبے کی خدمات حاصل کی تھیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پہلی بار پنجاب اڑیال سے متعلق تفصیلی ڈاکومنٹری مکمل کرلی گئی ہے اسے اگست میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ نومبر میں انڈس بلائنڈ ڈولفن اور پھراس کے بعد گریٹ انڈین بسٹرڈ سے متعلق ڈاکومنٹری مکمل کی جائے گی۔

 

ذرائع کے مطابق دستاویزی فلم کی تیاری اور اس پر آنے والے تمام تراخراجات اعزازی گیم وارڈن نے خود برداشت کئے ہیں تاہم محکمے سے مختلف سائٹس پر پنجاب اڑیال ، انڈس بلائنڈ دولفن اور انڈین تلور کی ریکارڈنگ کے دوران معاونت لی گئی ہے تاہم تیار ہونے والی دستاویزی فلم محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے ہی ریلیز کی جائے گی۔ اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک میں یہ دستاویزی فلم اردو اورانگریزی میں بھیجی جائے گی۔

اعزازی گیم وارڈن بدر منیرنے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد پاکستان بالخصوص پنجاب میں جنگلی حیات کو اجاگر کرنا ہے اور دستاویزی فلم اس کا بہترین ذریعہ ہے، پنجاب اڑیال پر ڈاکومنٹری کے لئے ہمیں کافی محنت کرنا پڑی ہے اور اس وقت سالٹ رینج میں بڑی تعداد میں پنجاب اڑیال آپ کونظرآئیں گے۔ ہم نے پنجاب میں مزید 4 بڑے نیشنل پارک بنانے کا منصوبہ شروع کررکھا ہے ۔ اس کے لئے خود چند کینیڈا اوریورپ کے مختلف نیشنل پارکوں کا دورہ کیا اوران کی ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ یہ رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو دی جائے گی اور اس کی روشنی میں نیشنل پارک ڈویلپ کیے جائیں گے۔

پنجاب میں جو نئے 4 نیشنل پارک بنائے جانے کا منصوبہ ہے ان میں چکوال کے علاقے آڑہ بشارت میں 35 ہزار ایکڑ رقبے پر نیشنل پارک بنایا جائے گا، دوسرا نیشنل پارک مری کہوٹہ کے علاقے کوٹلی ستیاں میں 62 ہزار ایکڑ رقبہ پر بنایا جائے گا اس میں تمام علاقہ بلند و بالا پہاڑوں پرمشتمل ہے۔ تیسرا نیشنل پارک گجرات کے قریب پبی کے علاقے میں 26 ہزار ایکڑ پر بنایا جائے گا اور چوتھا نیشنل پارک اٹک کے علاقہ کھیری مورت میں بنایا جائے گا۔ کوٹلی ستیاں میں 4 جنگل ہیں یہاں نایاب نسل کے فیزنٹ اور سب سے چھوٹے سائز کے ہرن جنہیں بارکنگ ڈئیر بھی کہا جاتا ہے ان کی افزائش بھی اسی جنگل کے قدرتی ماحول میں کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here