علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کی پہلی میوزک ویڈیو نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے
علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کی پہلی میوزک ویڈیو نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے
شیئرٹویٹ
شوبز رپورٹر منگل 6 اگست 2019
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید شیئر
دانیا ظفر کے ڈیبیو گیت کی ویڈیو کو محض تین دن میں دس لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ فوٹو: فائل
لاہور: معروف گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی گلوکار دانیال ظفر کی پہلی میوزک ویڈیو’ ایک اور ایک دو تین‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن دس لاکھ سے زائد ویووز کے ساتھ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا ہے۔
معروف بین الاقوامی گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیا ظفر نے بھی بھائی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پہلی ہی میوزک ویڈیو ‘ ایک اور ایک دو تین’ کے ذریعے کامیابی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔ 5 منٹ اور 11 سیکنڈ کی گانے کی ویڈیو کو محض تین دن میں دس لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جس کے بعد ان کا گیت موسیقی کے شعبے میں ہمیشہ نمایاں رہنے والے گیتوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
‘ ایک اور ایک دو تین’ گیت کا ویڈیو تخلیقی صلاحیت رکھنے والے مشہور ہدایتکارعبداللہ کی زیر نگرانی بنا ہے جبکہ دانیال ظفر نے نہ صرف گانا گایا ہے بلکہ اس کی دھن بھی خود بنائی اور ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ہمراہ نمایاں کردار بھی ادا کیا ہے۔ جب کہ انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں اس گیت کو پسند کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جہاں گیت کی موسیقی اور شاعری بہت اچھی ہے، وہیں ویڈیو بھی بہت منفرد ہے اور نئی نسل بھی اسی لئے اس گیت کو دیکھ کر اپنی رائے دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ دانیال ظفر اس گانے کے مصنف اور ہدایت کا ہے اور موسیقی کی صنعت میں ان کی آمد کسی دھماکے سے کم نہیں ۔ دانیال نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے کے ذریعے قوالی اور مغربی سازوں کا فیوژن بہت الگ ہے۔ دوسری جانب ایک اور ایک تین کو دنیا بھر سے ملنے والا رد عمل بھی سب کے سامنے ہے۔ میں اس پر بے حد خوش ہوں۔